دلیر کتے نے گھر میں گھسنے والے ریچھ کو بھگا دیا

ہفتہ 9 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا میں ایک دلیر کتے نے گھر میں گھسنے والے ریچھ کو بھگا دیا۔

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ایک دلیر 6 پاؤنڈ وزنی پومیرینین کتے نے گھر میں گھس آنے والے ریچھ کو بھگا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کتے خواب میں اپنے مالکان کو دیکھتے ہیں، ماہر نفسیات کا دعویٰ

مغربی وینکوور کی رہائشی کیلا کلین نے اپنے گھر کے سیکیورٹی کیمرے کی فوٹیج شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شدید گرمی کے باعث دروازہ کھلا رکھنے پر ایک ریچھ آرام سے اندر داخل ہوا۔ ریچھ پہلے ڈرائنگ روم میں گیا، ٹی وی کے پاس سونگھتا رہا اور پھر وہ ناشتے کی طرف بڑھا جو کلین نے اپنے ننھے کتے ’اسکاوٹ‘ کے لیے رکھا تھا۔

چند لمحوں بعد اسکاوٹ ایک سائیڈ کمرے سے تیزی سے دوڑتا ہوا آیا اور بھونک بھونک کر ریچھ کو للکارنے لگا۔ ریچھ چونک کر فوراً کچن سے باہر بھاگا اور صحن پار کر کے باڑ پھلانگ کر فرار ہوگیا۔ کیلا کلین کے مطابق اسکاوٹ ریچھ کے اس لیے پیچھے پڑا کیونکہ اس نے اس کا ناشتہ کھا لیا تھا۔

کلین نے بتایا کہ ’میں حیران تو ہوئی لیکن جانتی تھی کہ جب یہ غصے میں ہو تو بڑا خوفناک لگتا ہے، اس لیے میں نے اسے پوری رفتار سے ریچھ کے پیچھے دوڑتے دیکھا۔‘ خوش قسمتی سے اس دوران اسکاوٹ کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: بلیوں کے کچھ حیران کن رویے جو آپ کو چونکا سکتے ہیں

کلین نے اپنے کتے کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’یہ سب سے بہترین ہے، نہایت پیار کرنے والا اور محبت کرنے والا ہے مگر بہت تیز مزاج اور میرے اور میرے شوہر کے لیے حد سے زیادہ محافظ ثابت ہوتا ہے۔‘

یہ غیر معمولی واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور ہزاروں صارفین نے اس دلیر پالتو کتے کی تعریف کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟