قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کرکٹ کے میدان سے باہر بھی اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے تعلیمی میدان میں ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاداب خان کا کارنامہ، پی ایس ایل میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے
اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسٹار کھلاڑی نے انسپائر لندن کالج سے آفس آف دی کوالیفکیشنز اینڈ ایگزامینیشنز ریگولیشن لیول 3 ڈپلومہ اِن بزنس مینجمنٹ کامیابی سے مکمل کرنے کی خبر شیئر کی ہے۔
Striving to do more and learn more. Received my diploma yesterday. pic.twitter.com/iRQc1HN1mu
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) August 9, 2025
یہ ایک ریگولیٹڈ کوالیفیکیشن ہے جو یورپی کوالیفیکیشنز فریم ورک کے تحت تسلیم شدہ ہے اور برطانیہ میں مزید تعلیمی یا پیشہ ورانہ مواقع کے دروازے کھولتی ہے۔
اس کامیابی کے بعد شاداب خان برطانیہ میں انڈرگریجویٹ اور اعلیٰ سطح کے تعلیمی پروگرامز کے لیے اہل ہوگئے ہیں۔
شاداب خان کا یہ تعلیمی سنگ میل اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ کرکٹ سے ہٹ کر اپنی مہارتوں کو وسعت دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔ چونکہ کھیلوں کے کیریئر غیر یقینی ہو سکتے ہیں، اس لیے 26 سالہ شاداب کا تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کا فیصلہ اس بات کی اہمیت اجاگر کرتا ہے کہ کھیل کے بعد کی زندگی کے لیے تیاری ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاداب خان نے خانہ کعبہ کو دیکھ کر پہلی دعا کیا کی تھی؟
شاداب خان کی یہ کامیابی بلا شبہ پاکستان کے نوجوان کرکٹرز کے لیے بھی امید کی کرن ثابت ہوگی۔