کربلا میں کلورین گیس کا اخراج، 600 سے زائد زائرین متاثر

اتوار 10 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رات گئے نجف اور کربلا کے درمیان واقع ایک پانی صاف کرنے کے اسٹیشن پرکلورین گیس کے اخراج کے باعث 600 سے زائد زائرین کو عارضی طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، واقعہ کے بعد زائرین کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

عراقی حکام کے مطابق اس سال لاکھوں زائرین کربلا کا رخ کر رہے ہیں جہاں امام حسینؓ اور ان کے بھائی حضرت عباسؓ کے مزارات واقع ہیں، زائرین یہاں اربعین کے موقع پر نبی کریم ﷺ کے نواسے امام حسینؓ کی شہادت کی یاد مناتے ہیں۔

عراق کی وزارتِ صحت نے ایک مختصر بیان میں بتایا ہے کہ کلورین گیس کے اخراج کے باعث کربلا میں دم گھٹنے کے 621 کیسز ریکارڈ کیے گئے، تمام متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کر دی گئی اور وہ صحت مند حالت میں اسپتال سے فارغ ہوگئے۔

زائرین کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی فورسز نے بتایا کہ یہ واقعہ کربلا-نجف روڈ پر واقع ایک پانی صاف کرنے کے اسٹیشن سے کلورین لیک ہونے کے سبب پیش آیا۔

عراق میں دہائیوں کے تنازعات اور بدعنوانی کے باعث زیادہ تر انفرااسٹرکچر خستہ حالی کا شکار ہے اور حفاظتی معیار پر عملدرآمد اکثر کمزور رہتا ہے۔ جولائی میں مشرقی شہر کوت کے ایک شاپنگ مال میں خوفناک آگ بھڑکنے سے 60 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟