کوئٹہ میں ریلوے آپریشن معطل، متعدد ٹرینیں منسوخ

اتوار 10 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپیزنڈ میں دھماکے سے جعفر ایکسپریس کے متاثرہ ہونے کے باعث کوئٹہ میں ریلوے آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: جعفر ایکسپریس ٹریک پر دھماکا، 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

 ریلوے حکام کے مطابق 11 اور 14 اگست کو کوئٹہ سے ٹرین آپریشن بند رہے گا جبکہ 10 اور 13 اگست کو پشاور سے کوئٹہ آنے والی ٹرینیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بولان میل، جو 10 اگست کو کراچی سے روانہ ہونی تھی، اب 16 اگست کو کوئٹہ کے لیے روانہ ہو گی۔ سپیزنڈ میں پیش آنے والے واقعے کے بعد جعفر ایکسپریس میں سوار تمام 350 مسافروں کو بحفاظت کوئٹہ پہنچا دیا گیا اور ان کے ٹکٹ کی رقم بھی واپس کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سبی میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس سانحے سے بال بال بچ گئی

ریلوے حکام نے مزید بتایا کہ متاثرہ ٹرین کی بوگیاں بھی جلد کوئٹہ منتقل کر دی جائیں گی تاکہ مرمت اور بحالی کا عمل مکمل کیا جاسکے۔

یاد رہے کہ کوئٹہ کے قریب سپیزند اسٹیشن کے نزدیک ٹریک پر نصب آئیڈینٹیفائیڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس کے دھماکے سے پشاور جانے والی 39 اپ جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: شکارپور: ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اس واقعے کو دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی سازشیں پاکستان ریلویز کے عزم کو کبھی کمزور نہیں کر سکتیں۔

اس سے قبل 7 اگست کو بلوچستان کے ضلع سبی میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا تھا، تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس کے مطابق سبی ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر اُس وقت دھماکہ ہوا جب جعفر ایکسپریس پنجاب سے گزر کر روانہ ہوچکی تھی، دھماکے سے ٹریک کو معمولی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی