غزہ پر اسرائیلی قبضے کا اعلان، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری

اتوار 10 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ پر اسرائیلی قبضے کے حالیہ اعلان کے بعد اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس نیویارک میں جاری ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اجلاس برطانیہ، فرانس، ڈنمارک، سلووینیا اور یونان کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بہت جلد غزہ پر قبضہ کرلیں گے اور ہم اس کے مالک ہونگے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں دعویٰ

یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے اور جاری نسل کشی کے دوران چند روز قبل اسرائیلی حکومت نے غزہ پر مکمل قبضے کا دعویٰ کیا تھا۔

اجلاس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ حماس کی جانب سے ہتھیار ڈالنے سے انکار کے بعد اسے ختم کرنا اب ناگزیر ہو چکا ہے۔

سیکیورٹی کونسل غزہ میں انٹرنیشنل پروٹیکشن فورس تعینات کرے، پاکستانی مندوب عاصم افتخار

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے مطالبہ کیاکہ سیکیورٹی کونسل غزہ میں انٹرنیشنل پروٹیکشن فورس تعینات کرے۔

غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے کے بعد سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہاکہ غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہییں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان غزہ پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مخالفت کرتا ہے، غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم فوری ختم ہونے چاہییں۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل منصوبہ بندی کے تحت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کی ہے۔

عاصم افتخار نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی کابینہ کا فیصلہ اشتعال انگیزی ہے، اسرائیل فلسطینیوں کو اپنی زمین سے نکال کر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی سیاسی اور عسکری مدد کرنے والوں کو دوبارہ سوچنے کی ضرورت ہے، اسرائیل کی مدد کرنے والوں کو تاریخ سخت الفاظ میں یاد رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں انٹرنیشنل پروٹیکشن فورس تعینات کی جائے، پاکستانی مندوب کا سیکیورٹی کونسل میں خطاب

پاکستانی مندوب نے کہاکہ پاکستان سمجھتا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے فوری ایکشن کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرے، اور امداد کی فراہمی کے لیے اقدام کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی