چین: ’لیبوبو‘ گڑیا نہ ملنے پر بچے نے رشتے داروں کا لاکھوں یوآن کا نقصان کردیا

پیر 11 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین میں ایک کم عمر لڑکے نے محض ایک وائرل لیبوبو گڑیا نہ ملنے پر اپنے رشتے دار کے گھر میں ایسا ہنگامہ برپا کر دیا کہ لاکھوں یوآن کا نقصان ہو گیا۔ لیبوبو گڑیا حالیہ برسوں میں عالمی سطح پر شہرت اختیار کرچکی ہے، جسے ریانا، دوا لیپا اور بلیک پنک کی لیزا جیسی مشہور شخصیات بھی پسند کرتی ہیں۔

ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق لڑکے نے رشتے دار کے گھر میں ایک لیبوبو گڑیا دیکھی، جو مہنگے زیورات سے سجی ہوئی تھی، اور اسے حاصل کرنے کی ضد کی۔ گھر والوں کے انکار پر بچے نے ایک ریموٹ کنٹرول اٹھا کر شیشے کی چھت پر دے مارا، جس سے 1 لاکھ یوآن مالیت کا پینل ٹوٹ گیا۔

یہ بھی پڑھیے کامیڈین بھارتی سنگھ نے بیٹے کی لیبوبو ڈول کو کیوں جلا دیا؟

ریموٹ کنٹرول لگنے کے بعد قریب ہی لٹکا ہوا ایک قیمتی اطالوی کرسٹل جھاڑ فانوس، جس کی قیمت 3 لاکھ یوآن  تھی، زمین پر آ گرا اور چکنا چور ہو گیا۔

بعد کی صورتحال
یہ واقعہ ایک چینی انفلوئنسر نے شیئر کیا اور بتایا کہ صرف شیشے کی چھت کی مرمت کے لیے تمام پینلز کو ہٹانا اور دوبارہ لگانا پڑے گا۔ رشتہ داروں کا اس قدر زیادہ نقصان کرنے کے باوجود بچے نے اپنے رویے سے کوئی ندامت ظاہر نہیں کی۔

بچے کے والدین نے مالی مشکلات کا حوالہ دیتے ہوئے محض 20 ہزار یوآن ہرجانے کی پیشکش کی، وہ بھی 2 قسطوں میں۔

ان کا کہنا تھا ’ہم غریب ہیں۔ گھر کا سارا سامان بیچ کر بھی ہم صرف 20 ہزار یوآن ہی دے سکتے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp