پاکستان سوسائٹی ڈنمارک کا کوپن ہیگن میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب کا انعقاد

پیر 11 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سوسائٹی ڈنمارک نے پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر ایک پُررونق تقریب کا انعقاد کیا، جس کی صدارت پاکستان سوسائٹی ڈنمارک کے صدر چوہدری ولایت خان نے کی۔

چیئرمین یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ اور تمغۂ خدمت حاصل کرنے والے چوہدری پرویزاقبال لوسر تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز اقبال لوسر نے 1947 میں پاکستان کے قیام کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا۔

چوہدری پرویزاقبال لوسر نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں دی گئی عظیم قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے پاکستانی قوم اورمسلح افواج کے عزم و حوصلے کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ماضی اور حال میں ملک کو غیر مستحکم کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی ہے۔

تقریب کے دوران شرکا نے پاک فوج زندہ باد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیرزندہ باد اورپاکستان زندہ باد کے پُرجوش نعرے لگائے۔

تقریب میں یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن ڈنمارک کے صدر بابر خان، سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنما، طلبا اور مختلف شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp