سابق پاکستانی وزیراعظم کا بیٹا ڈاکوؤں کے نشانے پر، بارسلونا میں قیمتی گھڑی چھن گئی

پیر 11 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی کی قیمتی گھڑی بارسلونا میں چھین لی گئی۔ اطلاعات کے مطابق گھڑی کی مالیت 56 ہزار یورو تھی، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً ایک کروڑ 85 لاکھ روپے بنتی ہے۔

عبدالقادر گیلانی بارسلونا تفریحی دورے پر ہیں اور واقعے کے وقت وہ اپنے بچوں کے ساتھ تھے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ یہ گھڑی تقریباً 12 سے 13 سال پرانی تھی، جو اُس وقت خریدی گئی جب سونا نسبتاً سستا تھا، لیکن اب اس کی قیمت کئی گنا بڑھ چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گھڑی ان کے ہاتھ میں تھی، جب اچانک چھینی گئی۔ ان کے میزبان کی گھڑی بھی اسی واردات میں چوری ہو گئی۔ لیکن اللہ کا شکر ہے کہ جان بچ گئی کیونکہ جان ہے تو جہان ہے، جو چیز آپ کے نصیب میں نہیں وہ آپ کو کوئی دے نہیں سکتا اور چیز آپ کے نصیب ہے وہ ساری دنیا کی مخالفت کے باوجود کوئی لے نہیں سکتا۔

عبدالقادر گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ سونا مردوں کے لیے ممنوع ہے، مگر سفر کے دوران سونے کی کوئی چیز ساتھ رکھنا سنت ہے تاکہ ہنگامی حالات میں اسے فروخت کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا مشترکہ بیان، غزہ میں امن کے لیے ٹرمپ کی کوششوں کا خیرمقدم

سپریم کورٹ: جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

دوحہ میں اسرائیلی حملے پر نیتن یاہو نے معافی مانگ لی ہے، قطری وزارت خارجہ کی تصدیق

کینیڈا اور بھارت کے تعلقات میں نیا موڑ، بشنوی گینگ دہشت گرد قرار

’15 دن پہلے محسن نقوی سے ہاتھ ملایا، اب قوم پرستی کا ڈرامہ‘، بھارتی ٹیم کے دوہرے معیار پر اپنے ہی لوگ پھٹ پڑے

ویڈیو

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ