ترک قونصل جنرل کی سیکریٹری داخلہ پنجاب سے ملاقات، سیکیورٹی اور ٹیکنالوجی کے تعاون پر بات چیت

پیر 11 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ کے قونصل جنرل درموش باش توغ نے سیکریٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مستقبل میں پارٹنرشپ کے مواقع کے بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

سیکریٹری داخلہ پنجاب نے قونصل جنرل کو امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: کروڑوں روپے مالیت کا سرکاری اسلحہ و بارود غائب، محکمہ داخلہ کا انکوائری کا حکم

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترک قونصل جنرل درموش باش توغ نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات مثالی ہیں اور مضبوط پاکستان کا مطلب مضبوط ترکیہ ہے۔

’ہمیں پاکستان کی ترقی پر فخر ہے اور برادر ملک کیساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے، مستقبل کے لیے ٹیکنالوجی، سیکیورٹی، تعلیم اور صنعت کے شعبہ میں تعاون کے مزید مواقع تلاش کر رہے ہیں۔‘

مزید پڑھیں: محکمہ داخلہ پنجاب کی صوبہ بھر میں عوامی رابطہ کمیٹیوں کے قیام کی ہدایت

سیکریٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ ترکیہ کے ماڈل کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو ہنر سکھا کر معاشرے کا مفید شہری بنا رہے ہیں، پنجاب بھر کے شہروں میں سیف سٹیز کا نظام اور ڈولفن فورس ترکیہ کے ماڈل کے مطابق ڈیزائن کیے۔

انہوں نے قونصل جنرل کو بتایا کہ سول ڈیفنس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے بم ڈسپوزل روبوٹ اور ایئرلفٹ ڈرونز فراہم کیے گئے ہیں، اسی طرح جدید ٹیکنالوجی اور تربیت کی مدد سے پنجاب بھر کو محفوظ بنا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: جرائم پیشہ عناصر کی شامت، ’پنجاب کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ‘ کیا ہے؟

سیکریٹری داخلہ پنجاب نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ماڈرن آلات فراہم کیے اور تمام مجرمان کا ڈیٹا آن لائن کیا، وزیراعلی پنجاب کے وژن کے مطابق جیل اصلاحات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے جیل افسران کو ترکیہ کا تعلیمی دورہ کروائیں گے۔

ملاقات میں اسپیشل سیکریٹری داخلہ فضل الرحمان، آئی جی پریزن میاں فاروق نذیر اور ایڈیشنل سیکریٹری جوڈیشل عمران رانجھا  بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ