14 سے 23 اگست تک مون بارشوں کا نیا اسپیل، سیلاب و اربن فلڈنگ کے خدشات

پیر 11 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ ہفتوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر نے کہا کہ مون سون کا سیزن ابھی ختم نہیں ہوا اور آئندہ دنوں میں اس کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ 13 اگست سے شروع ہوسکتا ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے

انجم نذیر کے مطابق 14 اگست تک صرف ایک یا دو مقامات پر ہلکی یا درمیانی بارش کا امکان ہے، تاہم 14 اگست سے 23 اگست تک کا 10 روزہ دورانیہ پاکستان کے لیے اہم ہے کیونکہ اس دوران ملک کے کئی حصے موسلادھار بارشوں کی لپیٹ میں آئیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 14 اگست سے شمال مشرقی پنجاب کے اضلاع سیالکوٹ، قصور، نارووال اور ملحقہ علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ شدید بارش کی وجہ سے مشرقی دریاؤں میں طغیانی اور بعض شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں مون سون کے چھٹے طاقتور اسپیل کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد بارشوں کا یہ سلسلہ پاکستان کے جنوبی علاقوں کی طرف بڑھے گا، جہاں 17 اگست سے 23 اگست تک سندھ کے اکثر حصوں میں درمیانی سے موسلادھار اور چند مقامات پر شدید موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

انجم نذیر نے کہا کہ کراچی میں بھی بارش کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ 17 اگست سے 23 اگست کے دوران شہر میں وقفے وقفے سے تیز بارش متوقع ہے، تاہم اس سے قبل جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو موسم گرم اور درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔ ان کے مطابق 17 اگست کی شام یا رات سے کراچی میں بارشوں کا آغاز ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتیں 252 تک پہنچ گئیں، مزید بارشوں کی پیشگوئی

انہوں نے شہریوں، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے اور ممکنہ اربن فلڈنگ کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پیر اور منگل کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے، تاہم خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

تجارتی خسارے میں کمی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟