پنجاب میں مون سون کے چھٹے طاقتور اسپیل کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

ہفتہ 2 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پنجاب میں 5 اگست سے مون سون کا چھٹا اور نسبتاً شدید اسپیل داخل ہوگا، جس کے تحت لاہور سمیت کئی اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ یہ سلسلہ 9 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے مون سون فلڈ فیکٹ شیٹ جاری

اس وقت لاہور میں دھوپ اور ہلکے بادلوں کا امتزاج ہے، تاہم موسم کا رخ اگلے ہفتے تیزی سے بدلنے کی توقع ہے۔

آج درجہ حرارت معمول سے قدرے زیادہ ہے جبکہ نمی کی شرح 75 فیصد سے زائد ہو چکی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی وارننگ: ممکنہ اربن فلڈنگ کا خطرہ

پنجاب کی پرووِنشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے بھی محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کی تصدیق کرتے ہوئے شہری و نچلے علاقوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق بادلوں کی تشکیل شروع ہو چکی ہے اور اگلے 24 گھنٹوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے، عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ اس وقت دریائے چناب کے مقام خانکی اور دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ البتہ دریائے جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کی سطح معمول پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چین: شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک، 80 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل

ان کے مطابق تربیلا ڈیم 89 فیصد اور منگلا ڈیم 61 فیصد بھر چکے ہیں۔ معاون دریاؤں کے بہاؤ پر بھی مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کسی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

احتیاطی تدابیر اختیار کریں، پی ڈی ایم اے کی اپیل

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شدید بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، خاص طور پر نشیبی علاقوں اور شہروں میں جہاں نکاسی آب کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں الرٹ پر ہیں جبکہ نکاسی آب کے نظام کی جانچ جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا میں سندھ طاس معاہدے پر عالمی سیمینار، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

گل پلازہ سانحہ: جوڈیشل کمیشن کی 78 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرعام پر آگئی، اہم انکشافات

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں