ہیرو اوپن ملائیشیا انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں پاکستان کے 4 میڈلز

پیر 11 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی کھلاڑیوں نے ہیرو اوپن ملائیشیا انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 طلائی اور 2 چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے۔ اس مقابلے میں 20 ممالک کے 2 ہزار سے زائد کھلاڑی شریک تھے۔

محمد عمر نے سینئر کیٹیگری میں چینی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا، جبکہ سید حمزہ شاہ نے ملائیشیا، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کے کھلاڑیوں کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے دوسرا طلائی تمغہ حاصل کیا۔

مزید پڑھیں: چھٹی ایشین تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا ٹائٹل پاکستان نے اپنے نام کرلیا

شامل علی حسین نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مسلسل 3 مقابلے جیتے، تاہم فائنل میں معمولی فرق سے شکست کے بعد سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔ اسی طرح حامد ندیم نے بھی فائنل تک رسائی حاصل کی اور بھرپور مقابلے کے بعد چاندی کا تمغہ جیتا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ کامیابی نہ صرف ملک کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ پاکستان کے مثبت تاثر کو عالمی کھیلوں کے میدان میں مزید مضبوط کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp