چھٹی ایشین تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا ٹائٹل پاکستان نے اپنے نام کرلیا

جمعہ 18 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے چھٹی ایشین تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 3 گولڈ، 3 سلور اور 2 برانز میڈلز جیت کر نئی تاریخ رقم کی۔ انڈونیشیا میں ہونے والے کیوروگی ایونٹ میں پاکستان پہلے، قازقستان دوسرے جبکہ ملائیشیا تیسرے نمبرپر رہا۔

بین الاقوامی تائیکوانڈو ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، چیمپئن شپ میں جمعرات کو پاکستان کے ہارون خان نے 58 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں اپنے ہم وطن ابوبکر کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیتا۔

مزید پڑھیں: تائیکوانڈو کی بین الاقومی چمپیئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ عامر خان رنجیدہ کیوں؟

ہارون خان نے یہ مقابلہ سنسنی خیز انداز میں 6-4 اور 9-7 سے جیتا، اسی کیٹیگری میں ابوبکر نے سلور میڈل حاصل کیا، جبکہ خواتین کے 73 کلوگرام کے فائنل میں منیشا علی نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈونیشیا کی پیرماتا ساری کو 4-1 اور 8-2 سے شکست دی، اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم کو بیسٹ ٹیم کا ایوارڈ بھی دیا گیا، 54کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے شاہزیب کو چیمپئن شپ کا بہترین کھلاڑی اور یوسف کرامی کو بہترین کوچ کے اعزازات سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان کی 2 بیٹیاں جنھوں نے انٹرنیشنل تائیکوانڈو مقابلہ جیتا

دیگر میڈلز حاصل کرنے والوں میں حمزہ عمر سعید اور احتشام الحق شامل ہیں، جنہوں نے 87 پلس کلوگرام کیٹیگری میں بالترتیب سلور میڈلز جیتے۔ مظہر عباس نے 80 کلوگرام کیٹیگری میں برانز میڈل جیتا جبکہ خواتین کی 73 کلوگرام کیٹیگری میں ملیحہ علی نے بھی برانز میڈل اپنے نام کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟