پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ

منگل 12 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور امریکا نے دہشتگردی کی تمام اقسام اور اشکال سے نمٹنے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ پاکستان امریکا انسدادِ دہشتگردی مکالمہ کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک نے 12 اگست 2025 کو اسلام آباد میں پاکستان امریکا انسدادِ دہشتگردی مکالمے کے تازہ دور کا انعقاد کیا، جس میں دہشتگردی کی تمام اقسام اور تمام اشکال سے نمٹنے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان امریکا تعلقات کو پاک چین دوستی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے، اسحاق ڈار

ترجمان نے بتایا کہ یہ مکالمہ اقوام متحدہ کے لیے خصوصی سیکریٹری نبیل منیر اور امریکی محکمہ خارجہ کے قائم مقام کوآرڈینیٹر برائے انسدادِ دہشتگردی گریگوری ڈی لو جرفو کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہوا۔

دونوں وفود نے دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کے مؤثر طریقے اپنانے کی اہمیت پر زور دیا، جن میں بلوچ لبریشن آرمی، داعش خراسان اور تحریکِ طالبان پاکستان جیسے گروہوں سے لاحق خطرات شامل ہیں۔

امریکا نے ان دہشتگرد عناصر پر قابو پانے میں پاکستان کی مسلسل کامیابیوں کو سراہا، جو خطے اور دنیا کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

مزید برآں امریکا نے پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا، جن میں جعفر ایکسپریس پر بربریت آمیز حملہ اور خضدار میں اسکول بس پر بم دھماکہ شامل ہیں۔

دونوں وفود نے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور دہشتگردی کے مقاصد کے لیے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے استعمال کی روک تھام کے لیے ادارہ جاتی ڈھانچوں کو مضبوط بنانے اور صلاحیتوں کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں فریقین نے اس بات کی بھی توثیق کی کہ انسدادِ دہشتگردی کے مؤثر اور دیرپا طریقے فروغ دینے کے لیے اقوام متحدہ سمیت کثیر الجہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا امریکا کے بلوچ لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا خیرمقدم

پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو دہراتے ہوئے دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ دہشتگردی کے خاتمے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل اور منظم روابط برقرار رکھنا نہایت اہم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش پیدا کردی گئی، سہولیات میں بھی غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد میں سروے اور ای ٹیگز: ہماری معلومات ڈارک ویب پر بک گئی تو کون ذمہ دار ہوگا؟ سینیٹر پلوشہ خان

ریاست بہار انتخابی نتائج: نتیش کمار کے 10 ویں بار وزیراعلیٰ  بننے کے امکانات روشن

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے