جارجینا روڈریگیز کتنی امیر ہیں، رونالڈو سے علیحدگی کی صورت میں کیا کچھ ملے گا؟

بدھ 13 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی منگیتر جارجینا روڈریگیز نے 11 اگست کو انسٹاگرام پر اپنی منگنی کا اعلان کیا۔ جارجینا نے ایک بڑی ہیروں کی انگوٹھی کی تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا: ’میں ’ہاں‘ کرتی ہوں اس زندگی میں بھی اور اپنی تمام زندگیوں میں بھی۔‘
کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگیز، دونوں کے 2 بچے ہیں — الانا اور بیلا — جبکہ رونالڈو کے 3 دیگر بچے سابقہ تعلقات سے ہیں (رونالڈو جونیئر، ایوا، میٹیو)۔ ان کی محبت کی کہانی 2017 میں شروع ہوئی جب جارجینا گچی ایک اسٹور میں کام کر رہی تھیں۔

 جارجینا روڈریگیز کی کل دولت

رپورٹس کے مطابق جارجینا کی مجموعی دولت تقریباً 1 کروڑ امریکی ڈالر (10 ملین ڈالر) ہے۔ یہ دولت انہوں نے لگژری برانڈز جیسے گچی، پراڈا اور چینل کے لیے ماڈلنگ، فیشن میگزینز کے سرورق پر جلوہ گر ہونے، اور سوشل میڈیا پر بڑی فالوونگ کے ذریعے کمائی۔

یہ بھی پڑھیے 25 کیرٹ کا محبت نامہ، رونالڈو نے جارجینا کو بالآخر شادی کی پیشکش کردی

2022 سے وہ نیٹ فلکس کے اپنے ریئلٹی شو Soy Georgina میں نظر آ رہی ہیں، جو ان کی بطور ماں، کاروباری شخصیت اور رونالڈو کی شریکِ حیات کی زندگی دکھاتا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی ایتھلیژر (اسپورٹس فیشن) برانڈ بھی لانچ کی ہے۔

 کرسٹیانو رونالڈو کی کل دولت

رونالڈو کی مجموعی دولت کا تخمینہ 1 ارب امریکی ڈالر ہے۔ فوربز کے مطابق وہ سالانہ تقریباً 225 ملین ڈالر فٹبال کھیل کر اور 50 ملین ڈالر کمرشل سرگرمیوں سے کماتے ہیں۔
2009 میں، وہ دنیا کے اُس وقت کے سب سے مہنگے فٹبال ٹرانسفر بنے جب انہوں نے 10 کروڑ ڈالر سے زائد کے معاہدے پر ریال میڈرڈ جوائن کیا۔

 علیحدگی کی صورت میں مالی شرائط

پرتگالی میگزین TV GUIA کے مطابق اگر رونالڈو اور جارجینا کا تعلق ختم ہوتا ہے تو طے شدہ معاہدے کے تحت:

جارجینا کو زندگی بھر ماہانہ 1 لاکھ 14 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 13.7 لاکھ ڈالر سالانہ) پینشن ملے گی۔

یہ بھی پڑھیے کرسٹیانو رونالڈو نے کس بالی ووڈ اداکارہ کو ڈیٹ کیا؟

اس کے ساتھ ہی انہیں رونالڈو کا میڈرڈ میں واقع لا فِنکا کا محل نما گھر ملے گا، جو انہوں نے 2010 میں 56.4 لاکھ ڈالر میں خریدا تھا۔ یہ جائیداد 950 مربع میٹر رقبے پر تعمیر ہے اور اس کے ارد گرد 4,000 مربع میٹر کا اسٹیٹ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے