جاپان کے سفیر جناب اکاماتسو شُوئیچی نے 14 اگست کے موقع پر پاکستان کی اسلامی جمہوریہ کے یومِ آزادی پر حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں فلسطینی سفیر ڈاکٹر زہیر زید کا پاکستان کے یوم آزادی پر تہنیتی پیغام
اپنے ویڈیو پیغام میں سفیر اکاماتسو نے کہا کہ میرے عزیز پاکستانی دوستوں، پاکستان کے یومِ آزادی پر آپ سب کو دلی مبارکباد۔
انہوں نے کہا کہ جاپان مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ یومِ آزادی مبارک اور پاکستان-جاپان دوستی سلامت رہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی سفیر کا یومِ آزادی پر پُرجوش پیغام اور مبارکباد
یومِ آزادی کے اس جشن کے موقع پر، جاپانی اور پاکستانی سفارت خانے کے عملے نے پاکستان کا ملی نغمہ ’جیو جیو پاکستان‘ بھی گایا، جس کے ذریعے انہوں نے جشن آزادی منانے والے پاکستانی عوام کے ساتھ اپنی خوشی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔














