میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہباز اسپیڈ نے 2 سال میں کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا، بلاول بھٹو نے کے فور منصوبے کے لیے شہباز اسپیڈ کی درخواست کی تھی جس پر توجہ نہیں دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ وفاقی حکومت نہروں کے منصوبے پر کام کرسکے، وزیراعلیٰ سندھ
نیو حب کینال کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ نے حب کینال منصوبہ مکمل کرنے کے لیے ایک سال کا وقت دیا تھا، جسے 11 ماہ میں ہی مکمل کرلیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ شہباز اسپیڈ کا تو ہمیں نہیں معلوم لیکن بلاول اسپیڈ کو سب نے دیکھ لیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کے فور منصوبے کے لیے وزیراعظم سے شہباز اسپیڈ کی درخواست کی تھی جس پر توجہ نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہاکہ ہم بلاول بھٹو کے وعدوں کو ایفا کررہے ہیں، مواچھ گوٹھ تک پانی پہنچانے میں کامیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نہریں بنانے کے معاملے پر وفاقی حکومت اور صوبہ سندھ آمنے سامنے کیوں ہیں؟
مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ 30 اپریل تک کراچی میں 2 انڈر پاس اور فلائی اوور مکمل ہو جائیں گے، جبکہ کراچی سے کاٹھور تک روڈ دسمبر تک مکمل کرلیں گے، عوام کی خدمت کا یہ سفر جاری رہےگا۔