رانی پور حویلی میں کام کرنے والی 10 سالہ فاطمہ کی ہلاکت کیس میں نامزد 3 ملزمان اسد شاہ، فیاض شاہ اور حنا شاہ کی ضمانت سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے منظور کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: رانی پور کمسن ملازمہ قتل کیس: مقتولہ کی والدہ کی کیس ختم کرنے کی استدعا
یہ واقعہ 14 اگست 2023 کو پیش آیا تھا، جب حویلی میں ملازمہ فاطمہ مبینہ تشدد کے باعث جاں بحق ہوگئی تھی۔
میڈیا پر خبریں سامنے آنے کے بعد مرکزی ملزم اسد شاہ کو پولیس نے گرفتار کیا تھا، جبکہ بچی کی موت سے قبل اس کی تڑپتی ہوئی حالت کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آئی تھی۔
عدالت نے ملزمان کی ضمانت 5،5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی، ساتھ ہی ان کے بیرونِ ملک جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے پاسپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔
یہ بھی پڑھیں: رانی پور ملازمہ ہلاکت کیس میں اہم پیش رفت، اسپتال کا ایم ایس گرفتار
واضح رہے کہ رواں برس فروری میں مقتولہ کی والدہ نے نامزد ملزمان سے صلح کرلی تھی، جس کے بعد مدعی کے وکیل نے عدالت میں تصفیے کا تحریری بیان جمع کراتےہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ملزمان کو ضمانت دے کر مقدمہ ختم کیا جائے۔














