مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا مزاحمت کاروں کے خلاف 12 روزہ طویل آپریشن ناکام، 9 فوجی ہلاک

بدھ 13 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں بھارتی فوج کا طویل آپریشن انجام کو پہنچا اور فوجی خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ آپریشن 12 روز تک جاری رہا جس کے دوران محصور بھارتی اہلکار کھانے پینے کی اشیا سے محروم ہوکر بھوک اور پیاس کے عالم میں مٹی کھانے پر مجبور ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے یوم آزادی سے قبل مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرہ مزید سخت

کلگام کی یہ کارروائی بھارتی فورسز اور کشمیری مزاحمت کاروں کے درمیان حالیہ برسوں کی سب سے طویل جھڑپ ثابت ہوئی، جس میں 9 بھارتی فوجی ہلاک اور کرنل سمیت 14 اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ اس دوران استعمال کیے گئے ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز بھی کوئی نتیجہ نہ دے سکے۔

رپورٹ کے مطابق آپریشن کے اختتام سے قبل ایک بھارتی فوجی نے اپنے آخری پیغام میں کہا ’پانچ دن سے کھانے پینے کو کچھ نہیں، فوجی مٹی کھا کر زندہ ہیں۔‘

کشمیر نیوز آبزرور نے بھارتی سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مزاحمت کار بھارتی محاصرہ توڑ کر قریبی جنگل میں محفوظ مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں 3 کشمیری نوجوان شہید کردیے

ادھر حریت کانفرنس نے کلگام آپریشن کو بھارتی فوج کی حالیہ سب سے بڑی شرمناک ناکامی قرار دیتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت سیاسی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ایسے بے مقصد فوجی آپریشن کرواتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی اتحادی، آپریشن کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

ڈاگ بائٹ کے کیسز میں اضافہ، آوارہ کتوں کو مارنا ناگزیر ہوچکا ہے، مرتضیٰ وہاب

بنگلادیش بھارت میں ورلڈکپ نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم، آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھنے کا عندیہ

بابر اعظم بھی انسان ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ بیٹنگ میں بہتری لے آئیں، شاہین شاہ آفریدی

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟