خیبر پختونخوا: دہشتگردوں کے حملوں میں 5 پولیس اہلکار شہید، وزیر اعلیٰ کی مذمت

جمعرات 14 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے اضلاع اپر دیر اور لوئر دیر میں رات گئے دہشتگردوں نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر امریکی پابندیاں، کیا اب دہشتگردوں کو حاصل بھارتی حمایت ختم ہو پائےگی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، جبکہ زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات بھی دیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل ہے، تاہم اس طرح کے واقعات سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت شہدا کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ

گزشتہ شب لوئر دیر کے علاقے لاجبوک میں ہونے والے حملے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل ثناء اللہ کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز بلامبٹ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر دیر عبدالسلام خالد، ڈپٹی کمشنر محمد عارف خان، کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس ثناء اللہ، پولیس افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

KPK-Police-attack

اس موقع پر لوئر دیر پولیس کے دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور افسران نے شہید کے جسد خاکی پر گلدستے رکھے۔

بعد ازاں، جسد خاکی کو آبائی گاؤں لاجبوک روانہ کیا گیا، جہاں سہ پہر 3 بجے نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی۔

ڈی پی او لوئر دیر نے کہا کہ شہداء ملک کا فخر ہیں اور پولیس فورس ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، جب تک دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہوتا، مشن جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم