جشن آزادی پر عمران خان کی رہائی کے لیے ریلی، علی امین گنڈاپور کا ہر حد تک جانے کا عزم

جمعرات 14 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ڈی آئی خان میں سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی اور پہاڑ پور میں حقیقی آزادی ریلی سے خطاب کیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کی رہائی کے لیے ہر حد تک جانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو ناحق قید کیا گیا ہے، ہم ان کی باعزت رہائی کے لیے میدان میں ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی کوئی حکمت عملی نہیں، عمران خان کی رہائی کیلئے 4 سے 5 لاکھ لوگ اسلام آباد چاہیے، شیر افضل مروت

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم آئین و قانون پر مکمل یقین رکھتے ہیں، اور عمران خان کی رہائی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اس نظام کو چیلنج کیا ہے جس نے عمران خان کو ناحق قید میں رکھا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہاکہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، اور جو لوگ مائنس یا ختم شد کی باتیں کرتے تھے، وہ دیکھ لیں کہ ہم ضرب ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ناحق قید آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے، اور ہم انہیں ہر صورت میں آزاد کرائیں گے۔

ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ ہم نے عمران خان کی رہائی کے لیے ہر قیمت پر جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا ہے اور اس مشن کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ریاست چلانے والوں کو پیغام ہے کہ وقت بدل جاتا ہے، اس لیے عوام پر اتنا ظلم نہ کرو کہ کل عوام ہم سے بدلہ لینے کا مطالبہ کرے، ہم نے برداشت کرلیا ہے لیکن خدا کی قسم تم سے برداشت نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک گھنٹے میں عمران خان کی رہائی ممکن ہے، اسد قیصر نے بڑا دعویٰ کردیا

ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں