آزاد کشمیر میں کلاؤ برسٹ، موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی، 6 افراد جاں بحق

جمعرات 14 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کی تحصیل نصیرآباد میں ایک سنگین حادثہ پیش آیا، جہاں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

علاوہ ازیں آزاد کشمیر کے دیگر حصوں میں موسلا دھار بارشوں اور فلیش فلڈنگ کی وجہ سے ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی ہے۔ ضلع باغ میں شدید بارشوں سے ندی نالے بپھر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: 14 سے 23 اگست تک مون بارشوں کا نیا اسپیل، سیلاب و اربن فلڈنگ کے خدشات

سماہنی کے بھمبر نالے میں سیلابی ریلے نے سیاحوں کی گاڑی بہا دی، تاہم ریسکیو ٹیموں نے تمام افراد کو بحفاظت محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔

ڈپٹی کمشنر نے اعلان کیاکہ ضلع بھر میں کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ علاوہ ازیں جہلم ویلی، سماہنی، ہٹیاں بالا اور وادی نیلم میں پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

دوسری جانب گلگت بلتستان میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے شدید تباہی مچادی۔ ضلع غذر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 3 افراد جاں بحق اور 3 لاپتا ہوگئے، جبکہ دیامر میں بہن بھائی سیلابی ریلے میں بہہ گئے، اور شاہراہ بابوسر پر لینڈ سلائیڈنگ سے ایک بچہ زخمی ہوا۔

علاوہ ازیں ہنزہ میں شیشپر گلیشیئر کے پگھلنے سے حسن آباد نالے کے اطراف شدید کٹاؤ ہوا، اور انتظامیہ نے مکینوں کو مکان خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔ سیلاب سے فصلیں، مکانات، اسکول اور زرعی زمینیں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ حکومت گلگت بلتستان نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

ترجمان حکومت فیض اللہ فراق نے واقعہ سے متاثرہ چنار باغ کے اردگرد رہائشیوں کو محتاط رہنے اور نشیبی علاقوں کی خالی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سیلاب کا الرٹ، این ڈی ایم اے کی تمام اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت

ادھر مانسہرہ کے سرن ویلی فیملی پارک کے قریب نالے میں بھی سیلابی ریلہ آیا، جس کے بعد قریباً 1300 سیاح محفوظ مقاموں پر منتقل کردیے گئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے مطابق پارک میں رش تھا اور ملحقہ علاقوں سے بھی سیاحوں کو نکال لیا گیا۔

اسی طرح اپر کوہستان میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ کے باعث قراقرم ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتھروپک کا اپنے جدید ماڈل کلاڈ سونیٹ 4.5 جاری، دیگر اے آئی ماڈلز کو چیلنج

غزہ امن منصوبے پر پی ٹی آئی نے ردعمل دے دیا، فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

گھریلو صارفین کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی

کراچی میں ایک گھنٹے کی بارش نے سب کچھ ڈبو کر رکھ دیا، انتظامیہ غائب

پی ٹی آئی کے پشاور جلسے میں بدانتظامی کی وجہ جاننے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟