سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ایک دن معطلی کے بعد جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کی سروس جمعے کے روز معطل کی گئی تھی، جو آج بحال کر دی گئی۔
حکام نے بتایا کہ پشاور سے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپر
یس آج کوئٹہ پہنچے گی۔ اس کے علاوہ بولان میل کل (ہفتہ) کے روز اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق کراچی کے لیے روانہ ہو گی۔














