زمین کی سطح پر پڑا قیمتی ہیرا امریکی خاتون کی زندگی بدل گیا

جمعہ 15 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست آرکنساس کے کریٹر آف ڈائمنڈز اسٹیٹ پارک میں ایک امریکی خاتون نے 2.3 قیراط کا سفید ہیرا تلاش کر لیا، جسے وہ اپنی منگنی کی انگوٹھی میں جڑوائیں گی۔

میٹروپولیٹن نیو یارک کی رہائشی 31 سالہ مِشیر فاکس نے 2 سال قبل فیصلہ کیا تھا کہ وہ اپنی منگنی کے لیے ہیرا خود تلاش کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی میں پیسے سے مسائل حل کرنا ایک علامتی بات ہے، مگر کبھی پیسہ ختم بھی ہوجاتا ہے، اس لیے محنت سے مسائل حل کرنے کی صلاحیت ضروری ہے۔ ان کے ساتھی نے بھی اس فیصلے کی حمایت کی اور اتفاق کیا کہ جب تک وہ ہیرا نہ ڈھونڈ لیں، انتظار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: غوطہ خور نے جھیل میں کھو جانے والی ہیرے کی قیمتی انگوٹھی ڈھونڈ نکالی

تحقیق کے بعد فاکس کو معلوم ہوا کہ دنیا میں واحد جگہ جہاں عام لوگ ہیرا تلاش کر سکتے ہیں، وہ امریکی ریاست آرکنساس کا یہ پارک ہے۔ انہوں نے 8 جولائی سے شروع ہونے والا 3 ہفتوں کا سفر پلان کیا اور روزانہ گھنٹوں تلاش کرتی رہیں۔ مگر 29 جولائی، یعنی اپنے آخری دن، انہوں نے پارک کے 37.5 ایکڑ پر پھیلے ڈائمنڈ سرچ ایریا کے ’ویسٹ ڈرین‘ حصے میں چمکتی ہوئی چیز دیکھی۔

ابتدائی طور پر انہوں نے سمجھا کہ یہ مکڑی کے جال پر پڑی شبنم کی بوندوں پر سورج کی کرنوں کی چمک ہے، مگر جب جوتے سے ہلایا تو اندازہ ہوا کہ یہ کوئی ٹھوس چیز ہے۔ انہوں نے فوری طور پر ڈائمنڈ ڈسکوری سینٹر پہنچ کر تصدیق کرائی، جہاں ماہرین نے بتایا کہ یہ 2.3 قیراط کا ’کلر لیس‘ ہیرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 44 سال قبل کھوئی انگوٹھی میلوں دور ایک باغ میں کیسے ملی؟

ہیرا ملنے پر فاکس جذباتی ہو گئیں، گھٹنوں کے بل بیٹھ کر رو پڑیں اور پھر ہنسنے لگیں۔ انہوں نے اس ہیرے کو ’فاکس-بالو ڈائمنڈ‘ کا نام دیا، جو ان کے اور ان کے شریک حیات کے خاندانی ناموں کا امتزاج ہے۔

پارک کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ وےمن کاکس کے مطابق، ’یہ کہانی اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ چاہے آپ کتنی بھی محنت کریں، ہیرا تلاش کرنے میں صحیح وقت اور صحیح جگہ پر ہونا بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہفتوں کی محنت کے بعد محترمہ فاکس نے اپنا ہیرا زمین کی سطح پر ہی پڑا ہوا پایا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان