یہ کہانی آزاد کشمیر کے نوجوان اور باہمت سماجی رہنما سید احسان گیلانی کی جدوجہد اور کامیابیوں کی ہے جنہوں نے اپنی پیدائشی جسمانی معذوری کو کمزوری نہیں بننے دیا بلکہ اسے اپنی طاقت بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: خواتین کے لیے منفرد سرکاری ٹریننگ پروگرام
وادی جہلم کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والے احسان گیلانی نے نہ صرف اپنی تعلیم مکمل کی بلکہ سنہ 2019 میں نوبل فاؤنڈیشن فار ڈیفرنٹلی ایبلڈ پرسنز کی بنیاد رکھ کر معذور افراد کے لیے ایک باوقار اور بااختیار پلیٹ فارم بھی مہیا کیا۔ تفصیل جانیے علیشاہ عندلیب کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔













