بیرونِ ملک پاکستانی سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے آگے بڑھیں، خواجہ آصف

پیر 18 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیردفاع خواجہ آصف نے بیرون ملک پاکستانیوں سے سیلاب زردگان کی مدد کے لیے آگے بڑھنے کی اپیل کی ہے۔

اتوار کے روز وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ڈنمارک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بذریعہ زوم خطاب کیا اور حالیہ جنگ میں قوم کی شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: دریاؤں میں درمیانے درجے کا سیلاب، اربن فلڈ کا خدشہ، محکمہ موسمیات کی وارننگ

ڈنمارک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے وزیر دفاع کا پُرتپاک خیرمقدم کیا۔ اپنے خطاب میں خواجہ آصف نے پاکستانی قوم کے عزم اور اتحاد کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک پاکستانی عوام نے بے مثال کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلابی صورتحال کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک پاکستانی متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔ اُنہوں نے کہا ’حکومتِ پاکستان وزیرِاعظم کی قیادت میں اور پاک فوج، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں، دن رات محنت کر رہی ہے تاکہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جا سکے۔‘

یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف کی خفیہ ملاقات، فیلڈ مارشل کی امریکا میں کھڑے ہو کر بھارت کو وارننگ

وزیر دفاع نے یقین دلایا کہ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں اپنے شہریوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے اور بیرونِ ملک پاکستانیوں کے شاندار تعاون اور انہوں نے پاکستان کی ترقی میں ان کے کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp