امریکا: یوکرین امن مذاکرات میں کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہو سکی

منگل 19 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے باوجود یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی واضح معاہدہ سامنے نہ آ سکا۔ مذاکرات میں یورپی رہنما بھی شریک ہوئے۔

ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ روسی صدر پیوٹن اور زیلنسکی کی ملاقات کرانے کی کوشش کی جائے گی، تاہم یورپی رہنماؤں نے جنگ بندی کو آئندہ مذاکرات کے لیے لازمی قرار دیا۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا کہ جنگ بندی کے بغیر بات چیت ممکن نہیں۔ ٹرمپ نے کہا امریکا یوکرین کو سکیورٹی گارنٹیز دینے کے لیے تیار ہے، اور فوجی تعاون بھی خارج از امکان نہیں۔

زیلنسکی کے مطابق 10 دن میں سیکیورٹی گارنٹیز پر لائحہ عمل تیار ہو جائے گا، جس میں 90 ارب ڈالر کا اسلحہ معاہدہ بھی شامل ہوگا۔

امریکی میڈیا کے مطابق زیلنسکی نے اس بار واشنگٹن میں مثبت رویہ اختیار کیا اور امریکی صدر کو یوکرینی خاتونِ اول کا ذاتی پیغام بھی پہنچایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp