معروف اداکار، میزبان اور کامیڈین عادی عدیل نے حمیرا اصغر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے اسے قبول نہیں کیا وہ اپنے لیے لڑتی تھی۔
عادی عدیل نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں ریئلٹی شو تماشہ کے ساتھیوں کے ساتھ بیتے لمحات پر بات کی اور مرحومہ اداکارہ حمیرا اصغر کے رویے سے متعلق اہم انکشافات کیے۔
ٰیہ بھی پڑھیں: ’ماں کہلانے کی مستحق نہیں تھیں؟‘، غزالہ جاوید کی حمیرا اصغر کی والدہ پر کڑی تنقید
پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عادی عدیل امجد نے کہا کہ مرحومہ حمیرا اصغر ریئلٹی شو تماشہ کے پہلے سیزن میں ان کی ساتھی تھیں، اور ان کا رویہ اکثر جارحانہ ہوتا تھا۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں انہیں کبھی لوگوں نے قبول نہیں کیا۔ میں انہیں غور سے دیکھتا تھا وہ شو میں ہمیشہ اپنے لیے لڑتی رہتی تھیں۔ جیسے اسکول میں ایک بچہ ہوتا ہے جسے نظر انداز کیا جاتا ہے اور کوئی اسے قبول نہیں کرتا، اگر وہ کوئی غلطی کرے تو سب اس سے لڑتے بھی ہیں۔ تو شو میں بھی اس کے ساتھ ایسا ہی تھا۔
اداکار کے مطابق اسے اپنی جگہ بنانے کے لیے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔ ہمیشہ دوسرے شرکاء سے اپنے لیے لڑتی نظر آتی تھیں۔ میں مانتا ہوں کہ لوگ انہیں اس طرح قبول نہیں کر پائے۔
یہ بھی پڑھیں: حمیرا اصغر کے واٹس ایپ پر کیا سرگرمیاں ہوئیں، غیر فعال اکاؤنٹ کے بارے میں پالیسی کیا ہے؟
عادی کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل پیدا کیا ہے۔ کچھ افراد نے ان کے خیالات کو حقیقت پر مبنی قرار دیا، جبکہ دیگر صارفین کا کہنا تھا کہ مرحومہ کے بارے میں اس طرح کی باتیں کرنا مناسب نہیں۔
واضح رہے کہ عادی عدیل امجد تماشہ کے پہلے سیزن کے فائنلسٹ بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے اے آر وائی زندگی کے مارننگ شو سلام زندگی سے شہرت حاصل کی، آج کل مختلف اے آر وائی شوز جیسے جیتو پاکستان اور ہر لمحہ پرجوش کا حصہ ہیں۔