’ماں کہلانے کی مستحق نہیں تھیں؟‘، غزالہ جاوید کی حمیرا اصغر کی والدہ پر کڑی تنقید

ہفتہ 2 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر اداکارہ غزالہ جاوید نے حالیہ انٹرویو میں مرحومہ اداکارہ حمیرا اصغر کی والدہ پر شدید تنقید کی ہے اور ان کی ماں ہونے کی ذمہ داریوں پر سوال اٹھائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حمیرا اصغر کے واٹس ایپ پر کیا سرگرمیاں ہوئیں، غیر فعال اکاؤنٹ کے بارے میں پالیسی کیا ہے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو گفتگو میں غزالہ جاوید نے جذباتی انداز میں کہا کہ ’آپ کراچی کے لوگوں کو کچھ کہنے سے پہلے خود پر نظر ڈالیں۔ آپ خود کس قسم کی ماں ہیں؟ آپ کی بیٹی کو دنیا سے گئے دو عیدیں گزر گئیں، اور آپ کو اس کی خبر تک نہ ہوئی۔

انہوں نے حمیرا کی والدہ کے اس بیان پر بھی اعتراض کیا جس میں انہوں نے کراچی کے لوگوں کے بارے میں منفی رائے دی تھی۔

غزالہ جاوید کا کہنا تھا کہ آپ کو کسی شہر یا لوگوں کو برا بھلا کہنے کے بجائے خود سے سوال کرنا چاہیے کہ آپ اپنی بیٹی کے ساتھ کیسی ماں تھیں۔

غزالہ جاوید نے مزید کہا کہ ان کی بھی بیٹیاں ہیں اور وہ ماں ہونے کا درد جانتی ہیں۔ اگر میری شادی شدہ بیٹی کو بخار بھی آ جائے تو میں رات بھر نہیں سو سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:حمیرا اصغر کے خلاف کرایہ داری کیس کی تفصیلات سامنے آگئیں

انہوں نے کہا کہ ماں کو بچے کی تکلیف فوراً محسوس ہوتی ہے۔ حمیرا بہت اچھی لڑکی تھی، اگر وہ میری بیٹی ہوتی تو مجھے اس پر فخر ہوتا۔

انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ حمیر نے 7 سال تک اکیلے زندگی گزاری، لیکن کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا۔

غزالہ جاوید نے کہا کہ نہ نشے کی عادت تھی، نہ تعلقات کا شور، اگر وہ چاہتی تو آج اس کے پاس گھر اور گاڑی دونوں ہوتیں۔ لیکن اس نے عزت سے جینا اور جدوجہد کرنا ترجیح دی۔

غزالہ جاوید نے گفتگو کے آخر میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے نزدیک سب سے بدقسمت وہ بچے ہیں جن کی ماں ان کے ساتھ نہیں ہوتی۔ حمیرا جیسی باہمت اور باوقار لڑکی کے ساتھ اس کے اپنے ہی نہ تھے، یہی اس کی سب سے بڑی محرومی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم