چین کے وزیرِ خارجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی پولیٹ بیورو کے رکن، مسٹر وانگ ای 21 اگست کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ وہ پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے چین اور بھارت ایک دوسرے کو حریف نہیں، شراکت دار سمجھیں، چینی وزیر خارجہ
دورے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ چھٹے پاکستان چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ یہ مکالمہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطوں کا تسلسل ہے جس کا مقصد ’ہر موسم کی اسٹریٹجک شراکت داری‘ کو مزید گہرا کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیے چینی وزیر خارجہ کا دورہ بھارت: سرحدی کشیدگی میں کمی اور اعتماد کی بحالی ایجنڈے میں شامل
دورے میں دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے امور پر حمایت کے اعادے کے ساتھ ساتھ تجارت اور معیشت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات کریں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان اور چین خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے لیے اپنے عزم کو بھی دہرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
قبل ازیں چین کے وزیر خارجہ نے بھارت کا دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق اس دورے کا مقصد بھارت اور چین کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی میں کمی لانا، تعلقات کی بہتری کے لیے اقدامات کرنا تھا۔