حج 2025 میں پرائیویٹ اسکیم کا انتخاب کرنے والے 67 ہزار پاکستانی عازمین رقم کی ادائیگی کے باوجود مختلف وجوہات کی بنیاد پر حج سے محروم رہ گئے تھے، تاہم اب پرائیویٹ حج آپریٹرز نے وزیر مذہبی امور کے نام خط لکھ کر اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ متاثرہ افراد کو مکمل رقم واپس کرنے کے لیے تیار ہیں اور کسی بھی عازم کی جمع کرائی گئی رقم میں کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:سرکاری حج اسکیم: 13 دن میں ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد درخواستیں جمع
پرائیویٹ حج آپریٹرز نے خط میں کہا ہے کہ متاثرہ عازمین کو رقم کی واپسی کے لیے صرف ایک تحریری درخواست دینا ہوگی۔ درخواست موصول ہونے کے 3 دن کے اندر تصدیقی خط جاری کیا جائے گا، جبکہ رقم کی واپسی 7 سے 10 دن کے اندر مکمل کر دی جائے گی۔
مزید پڑھیں:بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کی مدت بڑھا دی گئی
پرائیویٹ حج آپریٹرز نے اپنے خط میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ فنڈز کی منسوخی سے حج کی تیاریوں میں تاخیر اور رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں، جس پر حکومت کو فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔