بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کی مدت بڑھا دی گئی

ہفتہ 16 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حج درخواستوں کی وصولی میں ایک دن کی توسیع کردی گئی ہے جس کے تحت نامزد بینکوں میں پیر 18 اگست کو بھی درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ تاہم آن لائن پورٹل آج 16 اگست رات 12 بجے بند کر دیا جائے گا اور اس میں مزید توسیع نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری حج اسکیم میں درخواستوں کی وصولی کا آخری دن، درخواستیں ایک لاکھ 8 ہزار تک پہنچ گئیں

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 12 دنوں کے دوران ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جبکہ سرکاری حج اسکیم میں اب بھی 7 ہزار نشستیں دستیاب ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ حج درخواستوں کی وصولی ’پہلے آئیے، پہلے پائیے‘ کی بنیاد پر جاری رہے گی اور نشستیں مکمل ہوتے ہی درخواستیں روک دی جائیں گی۔

مزید پڑھیے: حج درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل، 71 ہزار سے زیادہ درخواستیں جمع

گھر بیٹھے آن لائن درخواست دینے والوں کے لیے یہ آخری موقع ہے کیونکہ آن لائن پورٹل آج (16 اگست) ہی بند ہو رہا ہے تاہم بینکوں میں درخواستیں ایک دن اضافی مدت تک وصول کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث پاکستانی آم کی برآمدات متاثر، 30 فیصد کمی کا خدشہ

ویڈیو

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟