راجیش کھنہ کی موت کے 13 سال بعد، خفیہ بیوی منظر عام پر آگئی

منگل 19 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار راجیش کھنہ کی ذاتی زندگی سے جڑے کئی پہلو آج بھی مداحوں کے لیے پردۂ راز ہیں۔ اداکارہ انیتا اڈوانی نے ایک حالیہ انٹرویو میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے راجیش کھنہ سے خفیہ طور پر شادی کی تھی۔

راجیش کھنہ نے مجھے سندور لگایا اور منگل سوتر پہنایا

انیتا نے ایک انڈین میگزین سے گفتگو میں بتایا کہ ’ہمارے گھر میں ایک چھوٹا سا مندر تھا۔ ایک رات انہوں نے میرے لیے منگل سوتر بنوایا، مجھے سونے اور سیاہ رنگ کا چوڑا پہنایا اور ماتھے پر سندور لگاتے ہوئے کہا کہ آج سے تم میری ذمہ داری ہو۔ بس یوں ہماری شادی ہوگئی۔‘

شادی کو خفیہ رکھنے کی وجہ

انیتا نے کہا ’فلم انڈسٹری میں کوئی اپنی نجی زندگی کھل کر بیان نہیں کرتا۔ ہر کوئی یہی کہتا ہے کہ ہم دوست ہیں یا رشتے میں ہیں۔ چونکہ میڈیا میں پہلے ہی یہ خبر آ چکی تھی کہ میں راجیش کھنہ کے ساتھ ہوں، اس لیے ہم دونوں نے کبھی عوامی سطح پر شادی کا اعلان ضروری نہیں سمجھا۔‘

دِمپل کپاڈیا سے پہلے میری زندگی میں آئیں

انیتا کا دعویٰ ہے کہ وہ راجیش کھنہ کی زندگی میں دِمپل کپاڈیا سے پہلے آئی تھیں لیکن اس وقت ان کی عمر بہت کم تھی، اسی وجہ سے شادی نہ ہو سکی۔ یاد رہے کہ راجیش کھنہ نے 1973 میں صرف 16 سالہ دِمپل کپاڈیا سے شادی کی تھی۔ دونوں کی 2 بیٹیاں ہوئیں — ٹوئنکل کھنہ اور رِنکے کھنہ۔ تاہم یہ جوڑا 1982 میں الگ ہوگیا تھا لیکن کبھی طلاق نہیں لی۔

راجیش کھنہ کے آخری لمحات اور انیتا کا شکوہ

انیتا کا کہنا ہے کہ وہ تقریباً 8 برس تک راجیش کھنہ کے ساتھ ’لِو-اِن ریلیشن شپ‘ میں رہیں۔ اداکار 2011 میں کینسر میں مبتلا ہوئے اور 18 جولائی 2012 کو چل بسے۔ انیتا نے الزام لگایا کہ راجیش کھنہ کے اہل خانہ نے انہیں آخری رسومات میں شریک نہیں ہونے دیا۔

انیتا اڈوانی کا کیریئر

واضح رہے کہ انیتا نے 1978 میں فلم شالیمار میں ایک ڈانسر کے طور پر فلمی دنیا میں قدم رکھا، جس میں دھرمیندر اور زینت امان نے مرکزی کردار نبھائے۔ اس کے بعد وہ داسی، چورنی، آؤ پیار کریں اور سازش جیسی فلموں میں نظر آئیں۔ 2013 میں وہ سلمان خان کے شو بگ باس 7 کا بھی حصہ رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم