عمران خان نے محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کر دیا

بدھ 20 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:9 مئی کیس میں سزائیں: عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت پی ٹی آئی کے 9 پارلیمنٹیرینز نااہل قرار

نجی چینل کے رپورٹر حیدر شیرازی کے مطابق، عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آنے والے رہنماؤں اور کارکنان کو اس فیصلے سے آگاہ کیا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی سطح پر اس نامزدگی کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں 9 مئی کے مقدمات میں انسدادِ دہشتگردی عدالت کی جانب سے سزا پانے کے بعد پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نہ صرف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے محروم ہو گئے تھے بلکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت تمام قائمہ کمیٹیوں سے بھی انہیں ہٹا دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:9 مئی سمیت دیگر کیسز میں قومی اسمبلی کے 8 ارکان کی نااہلی، عمر ایوب اپوزیشن لیڈر نہیں رہے

الیکشن کمیشن نے عدالت کے فیصلے کے بعد عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔ تاہم، دونوں رہنماؤں نے اس فیصلے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل