اورنگی ٹاؤن میں زوردار دھماکے سے سیاسی جماعت کا دفتر زمین بوس، 7 زخمی

بدھ 20 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 4 میں آج زوردار دھماکے کے بعد ایک عمارت زمین بوس ہو گئی۔ ریسکیو ٹیمیں، پولیس اور رینجرز کی نفری موقع پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: خستہ حال عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی، امدادی کارروائیاں جاری

رپورٹ کے مطابق، زخمی ہونے والے افراد میں لطیف حنیف، عابد، حسیب اور زاہد شامل ہیں، جنہیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی اور سول برنس وارڈ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق متاثرہ مکان خستہ حال تھا اور اس میں سیاسی جماعت اے این پی کا دفتر قائم تھا۔

فائل فوٹو

مکان میں کسی کی رہائش نہیں تھی۔ حادثے کے وقت دفتر میں موجود سات کارکن زخمی ہوئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، پنکھے کا سوئچ آن کرنے پر زور دار دھماکہ ہوا اور مکان گر گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مکان میں گیس لیکج کا شبہ ہے، جبکہ مزید حقائق تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔

مزید براں بم ڈسپوزل اسکواڈ اور کرائم سین یونٹ کو فوری طور پر موقع پر طلب کر لیا گیا ہے تاکہ حادثے کی مکمل تحقیقات کی جا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے