بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے اہم گرفتاری کے بعد تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: یوم آزادی پر دہشتگردی کی بڑی سازش ناکام، لیکچرر کی سہولت کاری بے نقاب
کچھ ٹارگٹ کلرز کے حوالے سے ایک خفیہ اطلاع ملی تھی جس کی بنیاد پر ایک سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے گئے اور متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ایک کارروائی کے دوران ضمیر ایڈووکیٹ بھی دیگر مشتبہ افراد کے ہمراہ تحویل میں آئے، تاہم ابتدائی تحقیقات کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں قیام امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ پہلے ہی واضح کیا جاچکا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ’گرے ایریاز‘ میں آپریشنز کررہی ہیں جہاں دوست اور دشمن میں فرق کرنا ایک مشکل عمل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پائیدار قیام امن کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
ترجمان صوبائی حکومت نے واضح کیاکہ کسی بے قصور کے ساتھ ناحق نہیں ہوگا، جبکہ پوچھ گچھ اور تحقیقات ایک قانونی عمل کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردی کا خاتمہ قریب، امن کا سورج جلد طلوع ہوگا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان امن قائم رکھنے اور صوبے کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔