امریکی امیگریشن: درخواست گزاروں کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی سخت جانچ ہوگی، ٹرمپ انتظامیہ

جمعرات 21 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی حکومت نے امریکا میں رہنے کے حق کے فیصلوں میں اب درخواست گزاروں کے ’امریکا مخالف‘ خیالات، بشمول سوشل میڈیا پوسٹس، کو بھی دیکھا جائے گا۔

امریکا میں رہائش یا شہریت حاصل کرنے کی درخواستوں سے متعلق امریکی شہریت اور امیگریشن سروسز نے اعلان کیا کہ درخواست دہندگان کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی جانچ کو مزید وسیع کیا جائے گا۔

ایجنسی کے ترجمان میتھیو ٹریگسر نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کے فوائد ان لوگوں کو نہیں ملنے چاہییں جو ملک سے نفرت کرتے ہیں اور امریکا مخالف نظریات کو فروغ دیتے ہیں۔’امیگریشن کے فوائد، بشمول امریکا میں رہنے اور کام کرنے کا حق، ایک اعزاز ہیں، حق نہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: امریکا جانا مشکل :امیگریشن پالیسی سخت کرنے کا بل کانگریس میں پیش

1952 میں متعارف کیے گئے امریکی امیگریشن اور نیشنلٹی ایکٹ، ’امریکا مخالف‘ نظریات کی تعریف بیان کرتا ہے جو اُس وقت زیادہ تر کمیونسٹ نظریات پر مرکوز تھی۔

ٹرمپ انتظامیہ پہلے ہی اُن افراد کے ویزے منسوخ یا روکنے کے اقدامات کر چکی ہے جنہیں عمومی طور پر امریکی خارجہ پالیسی اور خصوصیت کے ساتھ اسرائیل سے متعلق پالیسیوں کے خلاف سمجھا جاتا ہے۔

امیگریشن سے متعلق تازہ ترین ہدایات میں کہا گیا ہے کہ حکام یہ بھی دیکھیں گے کہ آیا درخواست گزار ’یہود مخالف نظریات‘ کو فروغ دیتے ہیں یا نہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا نے 6 ہزار سے زائد غیرملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کر دیے

ٹرمپ انتظامیہ نے طلبا اور جامعات پر الزام لگایا ہے کہ وہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج کے ذریعے یہود مخالف رویے اپناتے ہیں، تاہم متعدد کارکنان نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق، جنوری میں سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک 6,000 طلبا کے ویزے منسوخ کیے جا چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی کارروائی، سہیل آفریدی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط

دنیا کے عجائب گھروں میں ہونے والی 10 بڑی چوریاں

کراچی سمیت سندھ میں خسرہ کے کیسز میں خطرناک اضافہ، 57 اموات اور 4,200 متاثر

شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن، اے این پی نے حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا

شہباز شریف کی وطن واپسی: آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کا معاملہ آخری مراحل میں داخل

ویڈیو

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

بالائی دیر کے چاپانی پھل کی خاص بات کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی