ڈکی بھائی بیٹنگ ایپس کی پروموشن ویڈیو کے لیے کتنے ہزار ڈالر لیتے تھے؟ حیران کن انکشاف

جمعرات 21 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کا کہنا ہے کہ معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی بیٹنگ ایپ کی ایک پروموشن کے 10 سے 20 ہزار ڈالر لیتے تھے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے محمد سرفراز چوہدری نے بتایا کہ یہ 6 سے 16 سالہ بچوں کے مستقبل سے کھیل رہے تھے، بچوں کو پڑھائی کے بجائے جوئے کی لت پر لگا رہے تھے۔ مختلف گیمنگ ایپس کے ذریعے انہوں نے مقبولیت حاصل کی اور مقبولیت کے بعد باہر کے بڑے بڑے جواریوں سے اربوں روپیہ لینا شروع کر دیا اور ان کی ایپس کی پروموشن شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: جوئے کی تشہیر کا معاملہ، ڈکی بھائی کے بعد رجب بٹ سمیت کئی بڑے یوٹیوبرز کے خلاف کارروائی شروع

انہوں نے کہا کہ یہ سب دیکھتے ہوئے ریاست نے ایکشن لیا اور انکوائری شروع کی۔ سائبر پیٹرولنگ ٹیم تشکیل دی گئی. اس ٹیم نے تمام یو ٹیوبرز کی شناخت کی اور اس کے بعد ہم نے اس پر کارروائی شروع کی۔

محمد سرفراز چوہدری نے بتایا کہ 40 سے زیادہ جوئے کی ایپلی کشنز ہیں اور ان کا مرکز انڈیا ہے جو اس کو پوری دنیا میں پروموٹ کر رہا ہے کیونکہ ان کی اکانومی جوئے پر چلتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی کو معافی نہیں دیں گے۔ جو یوٹیوبرز یا سوشل میڈیا انفلیوئنسرز اس طرح کا کام کریں گے ہم ان کو گرفتار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جب ڈکی بھائی عدالت سے باہر آئے تو لوگوں نے کیا حال کیا؟

یاد رہے کہ یوٹیوبر ڈکی بھائی کو نوجوانوں میں جوئے سے متعلق ایپس کی تشہیر کرنے کے الزام میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ بیرونِ ملک روانہ ہو رہے تھے۔ پہلے عدالت نے ان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جو مکمل ہونے کے بعد منگل کو عدالت نے ڈکی بھائی کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔

 این سی سی آئی اے نے ان کی گرفتاری کے بعد دیگر یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا شخصیات کے خلاف بھی کارروائی کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کے مطابق اس کیس میں کل 6 افراد شامل ہیں، جن میں کچھ خواتین بھی شامل ہیں، تاہم دیگر ناموں کے حوالے سے انہوں نے تفصیلات دینے سے گریز کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان