9 مئی جناح ہاؤس کیس: علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جمعہ 22 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز عظیم کا آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ عدالت میں پولیس نے ملزم کے تیس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم جج منظر علی گل نے آٹھ روزہ ریمانڈ دیتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔

گرفتاری اور عدالت میں پیشی

گزشتہ شب لاہور کے علاقے زمان پارک سے شاہ ریز عظیم کو گرفتار کیا گیا اور جمعہ کی صبح سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور پہنچایا گیا۔ پولیس نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم جناح ہاؤس حملہ کیس میں 23 ستمبر 2023 کو نامزد کیا گیا تھا اور ضمنی بیانات کی روشنی میں اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

وکیل سلمان اکرم راجہ کے دلائل

ملزم کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ شاہ ریز کو محض ہراساں کرنے کے لیے مقدمے میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میرے بیٹے کو مسلح نقاب پوش گھر سے اٹھا کر لے گئے، علیمہ خان کا الزام

ان کے مطابق شاہ ریز گزشتہ 27 ماہ سے ملک میں موجود رہے اور اس دوران متعدد بار بیرون ملک کے دورے بھی کیے، لیکن انہیں کبھی نہ تو طلب کیا گیا اور نہ ہی گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سوال یہ اٹھتا ہے کہ اگر وہ واقعی مقدمے میں نامزد تھے تو گرفتاری میں اتنا عرصہ کیوں لگا؟ یہ کارروائی دراصل بانی پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ سے ملنے والے ریلیف کے ردعمل کے طور پر سامنے آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 6 سے 12 مئی کے دوران شاہ ریز چترال میں موجود تھے، اس لیے انہیں جھوٹا ملوث کیا جا رہا ہے۔

علیمہ خان کا ردعمل

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ روز 8 مقدمات میں ضمانت ملی، اور اس کے جواب میں ان کے بیٹے کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کا فوکس ہمیشہ پاکستان کی نمائندگی یا کاروباری سرگرمیوں پر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب انتقامی کارروائیاں ہیں، اگر ہمیں گرفتار کرنا ہے تو کھل کر کریں، ہم ہر بار بانی پی ٹی آئی کی آواز بنیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم صرف اللہ سے ڈرتے ہیں، ظلم کی رات ہے لیکن بالآخر صبح ضرور ہو گی۔

سلمان اکرم راجہ نے عدالت کے باہر کہا کہ یہ مقدمات سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا کہ 27 ماہ تک سینکڑوں مقدمات چلائے گئے اور آج اچانک پتہ چلا کہ شاہ ریز بھی مطلوب ہیں۔ مزید کہا گیا کہ یہ قوم کو ایک واضح پیغام دیا جا رہا ہے کہ اس ملک میں کوئی قانون موجود نہیں۔

عدالتی فیصلہ

فریقین کے دلائل سننے اور ریکارڈ دیکھنے کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا، جو بعد ازاں سناتے ہوئے شاہ ریز عظیم کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خود کشی کرنے والے ایس پی عدیل اکبر کی میڈیکل رپورٹ اور چھٹی کی درخواست منظر عام پر

پاک افغان مذاکرات، میری خوش فہمی نہ ہو لیکن مجھےان میں امن نظر آیا تھا، خواجہ آصف

پاک-قازقستان مشترکہ جنگی مشق ’دوستارم۔فائیو‘ کی اختتامی تقریب، اسپیشل فورسز کی شرکت

پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں شروع، بات چیت ناکام ہوئی تو کھلی جنگ ہوگی، خواجہ آصف

امریکا نے منشیات فروشوں کی معاونت کا الزام لگا کر کولمبیا کے صدر اور اہل خانہ پر پابندی لگا دی

ویڈیو

سعودی فلم فورم 2025: ریاض میں تیسرے ایڈیشن کا آغاز

سعودی عرب میں پاکستانی طلبا کے لیے کونسی اسکالرشپس دستیاب ہیں؟

کراچی میں کتنے کیمرے لگے ہیں، اگر کیمروں نے کام کرنا چھوڑ دیا تو چالان کیسے ہوگا؟

کالم / تجزیہ

سوات کا فرمان علی خان جس نے جدہ میں اپنی جان دے کر 14 زندگیاں بچائیں

پولیس افسران کی خودکشی: اسباب، محرکات، سدباب

آو کہ کوئی خواب بُنیں کل کے واسطے