ڈیجیٹل کریئیٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ کیوں معطل کیا گیا؟ مداحوں میں تشویش

جمعہ 22 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا ہے۔

طلحہ احمد نے اس معطلی کی اطلاع اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر دی، جہاں انہوں نے انسٹاگرام کی جانب سے موصول ہونے والا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا۔ اس اسکرین شاٹ میں واضح طور پر درج تھا کہ ’طلحہ احمد، آپ کا اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا ہے‘۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں طلحہ احمد نے اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ، ہم پہلے سے بھی زیادہ طاقت کے ساتھ واپس آئیں گے۔

صارفین طلحہ احمد کی اکاؤنٹ معطلی پر حیرانی کا اظہار کرتے نظر آئے کہ آخر ان کا اکاؤنٹ کیوں معطل کیا گیا ہے۔ ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ یہ پاکستان ہے یہاں کچھ بھی ممکن ہے۔

کئی صارفین کا خیال تھا کہ میئر کراچی کے خلاف بنائی جانے والی ویڈیوز کی وجہ سے ان کا اکاؤنٹ معطل کروایا گیا ہے کیونکہ وہ بہت وائرل ہوئی تھی۔ ایک صارف کا کہنا تھا اور بنائیں میئر کراچی کے خلاف ویڈیوز۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے کام پسند آنے پر نوجوان وی لاگر محمد طلحہ کو کتنی انعامی رقم دی؟

علی رضا کا کہنا تھا کہ اکاؤنٹ بحالی کے لیے اپیل کر دیں، میرا خیال ہے کہ کچھ دستاویزات درکار ہوں گی اور اکاؤنٹ دوبارہ بحال ہو جائے گا کوئی فکر کی بات نہیں ہے۔

واضح رہے طلحہ احمد پاکستان کے مقبول ترین کم عمر ڈیجیٹل کونٹینٹ کریئیٹرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے کم عمری میں ہی یوٹیوب، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی معیاری اور مثبت ویڈیوز کے ذریعے لاکھوں دل جیت لیے۔

ان کا اندازِ گفتگو، سچائی پر مبنی پیغامات، اور بچوں و نوجوانوں کے لیے اصلاحی مواد انہیں دیگر کریئیٹرز سے ممتاز کرتا ہے۔ طلحہ احمد کا مواد صرف تفریحی نہیں بلکہ معلوماتی اور اخلاقی پہلو بھی لیے ہوتا ہے، جو والدین اور اساتذہ کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp