گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنے بیان ’ووٹ ڈالا مگر نکلا نہیں‘ کی وضاحت کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا الیکشن میں ووٹ چوری ہونے کا اعتراف، ویڈیو وائرل
کامران ٹیسوری نے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ’میرے بیان کے اوپر بار بار بات کی جاتی ہے، بھائی کسی خوش فہمی میں نہ رہنا، میں نے کہا تھا کہ ووٹ ڈالا مگر ساڑھے 4 سالوں میں کام کچھ نہیں نکلا، ٹکے کا کام نہیں کیا پی ٹی آئی نے، ہر چیز پر منفی کمنٹس کیے۔‘
یوتھیو منفی کمنسٹس نہ کرو۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری pic.twitter.com/FrTYQVRFkv— Muhammad Umair (@MohUmair87) August 22, 2025
انہوں نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں ہے، آج شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، شہر کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا ہے،مختلف علاقوں میں تاحال بجلی بحال نہیں ہوسکی،مختلف علاقوں میں خاندان گھروں کی چھتوں پر رہنے پر مجبور ہیں، کے الیکٹرک کے ایم ڈی کو طلب کروں گا۔
’گورنرہاؤس سے کھانا لوگوں تک پہنچائیں گے‘
کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کراچی میں گھروں کی چھتوں پر رہنے والے ہمیں اپنی لوکیشن بھیجیں، لوگوں کے کچن اور پورے گھر میں پانی بھرا ہوا ہے،گورنرہاؤس سے ٹیمیں ان تک کھانا اور پانی پہنچائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کامران ٹیسوری کے مطابق ’بھائی‘ آرہے ہیں، یہ بھائی کون ہیں؟
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ساڑھے چار ہزارسے زائد افراد چھتوں پر پناہ گزین ہیں۔ مشکل کی گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، نقصان کے ازالے کے لیے جو کچھ کرنا پڑا کروں گا، نالوں کی صفائی نہیں ہوئی تو مل کر کام کریں گے۔