کامران ٹیسوری کے مطابق ’بھائی‘ آرہے ہیں، یہ بھائی کون ہیں؟

جمعرات 14 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایک تقریب میں کہا کہ بھائی واپس آرہے ہیں، وہ سب ٹھیک کر دیں گے۔

اس بیان کے بعد سب کو لگا کہ شاید یہ اشارہ الطاف حسین کی جانب ہے، لیکن ان کے حوالے سے بھی خبر گردش میں ہے کہ انہوں نے تو ایم کیو ایم ختم کر دی ہے، اور وہ اپنی خراب صحت کے ساتھ اور پاکستان کی عدالتوں میں اشتہاری ہونے کے بعد پاکستان کیسے آئیں گے؟

یہ بھی پڑھیں:گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا الیکشن میں ووٹ چوری ہونے کا اعتراف، ویڈیو وائرل

اس حوالے سے وی نیوز نے ایم کیو ایم پاکستان اور لندن کے کچھ ذرائع سے رابطہ کیا تو ان کے اندازے کچھ اور ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ذرائع کے مطابق کامران ٹیسوری کے بھائی والے بیان سے الطاف حسین مراد نہیں تھے، بلکہ ان کے بیان کی غلط تشریح کی گئی ہے۔

منہاج قاضی

بھائی تو الطاف حسین تھے، اور اگر وہ نہیں تو پھر کون؟

اس حوالے سے مزید ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایم کیو ایم کو نئی شکل میں لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور اس ’بھائی‘ سے مراد حال ہی میں عدالت سے بری ہونے والے منہاج قاضی ہیں، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کا دماغ تیز چلتا ہے اور ایم کیو ایم سمجھتی ہے کہ اس جماعت کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے ایک نئے چہرے کی ضرورت ہے، جو شاید منہاج قاضی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:عاطف اسلم کے کنسرٹ روکنے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کیوں آستینیں چڑھا لیں؟

ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ایم کیو ایم پاکستان ایک نئی شکل میں نظر آئے گی۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا پھر سے تشدد کی سیاست شروع ہونے کا امکان ہے؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ منہاج قاضی، جنہیں ’مولانا‘ بھی کہا جاتا ہے، کا چہرہ تشدد پر یقین نہیں رکھتا۔ ان کی واپسی کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے تاکہ کراچی میں مقیم اردو بولنے والوں کا اعتماد بحال کیا جا سکے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم لندن کے مصطفی عزیز آبادی نے وی نیوز کو بتایا کہ الطاف حسین نے پارٹی ختم نہیں کی، یہ کچھ لوگوں کی خواہش ہے جسے انہوں نے پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم الطاف حسین کی تھی اور رہے گی، چاہے جس شکل میں بھی ہو۔

انہوں نے کامران ٹیسوری کے بیان سے متعلق کہا کہ انہیں علم نہیں کہ وہ اب بھائی کس کو کہہ رہے ہیں، لیکن ایم کیو ایم لندن، جو اصل ایم کیو ایم ہے، اس کا اس بیان سے نہ تعلق ہے اور نہ ہی وہ اس پر کچھ کہنا چاہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!