کراچی میں ’را‘ کا نیٹ ورک بے نقاب،اہم گرفتاریاں، ایڈیشنل آئی جی پولیس کی پریس کانفرنس

ہفتہ 23 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ آزاد خان، ڈی آئی جی غلام اظفر مہسر اور ایس ایس پی عرفان بہادر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا نیٹ ورک بے نقاب کر کے اہم گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو عالمی دہشتگرد تنظیمیں قرار دیدیا

پولیس حکام کے مطابق 18 مئی 2025 کو بدین کے شہر ماتلی میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے عہدیدار رضا اللہ نظامانی کو قتل کیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کی مدد سے تین ملزمان کی نشاندہی ہوئی۔

تحقیقات میں سامنے آیا کہ قتل کی منصوبہ بندی خلیجی ملک میں موجود بھارتی ایجنٹ سنجے کمار عرف ’فوجی‘ نے کی، جس نے بھاری رقم کے عوض شیخوپورہ کے رہائشی سلمان کو ہائر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:’را‘ کو غیرملکی دہشتگرد تنظیم قرار دیا جائے، سکھوں نے امریکا سے بڑا مطالبہ کردیا

ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے بتایا کہ سلمان نے حیدرآباد میں دیگر ساتھیوں سے ملاقات کے بعد ماتلی پہنچ کر واردات کی اور بعد میں کراچی ایئرپورٹ سے نیپال فرار ہو گیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارسلان کو 17 اگست جبکہ طلحہ اور عمیر کو 22 اگست کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کیے گئے۔

پریس کانفرنس میں مزید کہا گیا کہ ’را‘ نے اس منصوبے میں ایک علیحدگی پسند تنظیم کو بھی استعمال کیا، جبکہ بھارتی خفیہ ایجنسی اس سے قبل بھی پاکستان میں متعدد دہشتگردانہ وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp