کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم ارمغان نے مصطفیٰ پر تشدد کے بعد رات تقریباً ایک بج کر 30 منٹ پر اپنے ملازم سے خون صاف کروایا۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں اہم پیشرفت!
پولیس کے مطابق ملزم ارمغان نے مصطفیٰ پر تشدد کے بعد رات تقریباً ایک بج کر 30 منٹ پر اپنے ملازم سے خون صاف کروایا۔زوہیب نے اعترافی بیان دے کر ارمغان کے خلاف گواہی دی ہے۔ pic.twitter.com/UbtpI8dd5v— WE News (@WENewsPk) August 24, 2025
میڈیا رپورٹ کے مطابق تحقیقات کے دوران سامنے آنے والی ویڈیو میں ارمغان کے ملازم زوہیب کو خون صاف کرتے دیکھا گیا، جس نے بعد ازاں پولیس کے سامنے اعتراف بھی کیا۔
پولیس نے اس ویڈیو کو مقدمے کا حصہ بنا لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’مصطفیٰ عامر کو گاڑی سمیت زندہ جلایا‘، ارمغان کا عدالت میں اعتراف جرم
حکام کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ملزم ارمغان کے خلاف اہم ثبوت ہے، جبکہ زوہیب کو مرکزی ملزم کے خلاف گواہ بنایا گیا ہے۔














