مقبوضہ کشمیر: پی آئی اے کے لوگو والے غبارے نے بھارتی حکام کی دوڑیں لگوا دیں

اتوار 24 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبوضہ جموں میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے لوگو والا ایک غبارہ نظر آنے پر بھارتی حکام میں کھلبلی مچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جشن آزادی: مقبوضہ کشمیر میں قائداعظم، علامہ اقبال اور فیلڈ مارشل کی تصاویر والے پوسٹرز آویزاں

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہر جموں میں اس وقت غیرمعمولی صورتحال پیدا ہوئی جب فضا میں پی آئی اے کے نشان سے مزین غبارہ دکھائی دیا۔

واقعے کے بعد بھارتی انتظامیہ نے فوری طور پر الرٹ جاری کردیا، اور تحقیقات شروع کردیں۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بھی گزشتہ ہفتے جموں کے علاقے سانبہ میں ایسا ہی غبارہ دیکھا گیا تھا۔

ان لگاتار واقعات کے بعد مقامی لوگ بھارتی فورسز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے طنزیہ تبصرے کررہے ہیں کہ جدید اسلحے سے لیس فوج اگر ایک غبارے سے خوفزدہ ہو جائے تو یہ اس کی کمزوری کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا مزاحمت کاروں کے خلاف 12 روزہ طویل آپریشن ناکام، 9 فوجی ہلاک

واضح رہے کہ چند برس قبل بھارتی حکام نے لائن آف کنٹرول عبور کرنے والے 2 کبوتر مختلف اوقات میں پکڑ لیے تھے، اور دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان ان کبوتروں کے ذریعے جاسوسی کررہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی