پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں کس کس کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا؟

اتوار 24 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس 22 اگست کو منعقد ہوا جس میں تمام ممبران نے شرکت کی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور و خوص کیا۔ اجلاس میں بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات کے مطابق مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔

عمران خان نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے معاملے کو سیاسی کمیٹی کے سپرد کیا تھا۔ سیاسی کمیٹی کے اراکین نے تفصیلی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے صوبائی حلقے پی پی 87 سے مُنزا فاطمہ اور احمد چٹھہ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 66 سے عین احمد پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

اجلاس میں طے کیا گیا کہ باقی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے امیدواروں کے بارے میں پارٹی جلد فیصلہ کرے گی۔ یہاں یہ امر بھی اہم ہے کہ عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ ضمنی حلقوں کے زمینی حقائق خیبر پختونخوا میں مختلف ہیں اور پنجاب میں کچھ اور۔ تاہم یہ فیصلہ بہت جلد عمران خان کی خدمت میں پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں اس امر پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ ہمارے کارکنان اور رہنماؤں کو مسلسل فسطائی ہتھکنڈوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور حال ہی میں علیمہ خانم کے بیٹوں کو جس بھونڈے اور پرتشدد انداز میں گرفتار کیا گیا وہ موجودہ فاشزم کی بدترین مثال ہے اور اس کی سیاسی کمیٹی کی جانب سے بھرپور مذمت کی گئی۔

اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ ایڈووکیٹ علی بخاری نے اڈیالہ جیل میں چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عمران خان نے واضح کیا کہ دونوں ایوانوں میں نیا قائد حزب اختلاف مقرر کرنے کا فیصلہ اس وقت تک مؤخر کیا جائے جب تک موجودہ قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان اور قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز اپنے تمام قانونی آپشنز استعمال نہ کر لیں، کیونکہ اس وقت پشاور ہائیکورٹ نے دونوں کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف حکم امتناعی دیا ہوا ہے۔

عمران خان نے اس عزم کا اظہار کیاکہ تحریک انصاف کی بھرپور کوشش ہوگی کہ یہ قانونی جنگ کامیابی کے ساتھ جیتی جائے۔ تاہم خدانخواستہ اگر ایسا نہ ہو سکا تو عمران خان نے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی کے لیے محمود خان اچکزئی اور قائد حزب اختلاف سینیٹ کے لیے اعظم خان سواتی کی نام دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 129 ضمنی انتخابات: حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کیوں واپس کیے گئے؟

یہ بات بھی واضح کی گئی کہ چونکہ ان سے ملاقاتیں مسلسل روکی جا رہی ہیں اس لیے مستقبل کی حکمت عملی کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے یہ نام عمران خان نے دیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

کرایوں میں سالانہ اضافہ معطل، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر بڑا اقدام

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی