آئی وی ایف میں جینیاتی اسکریننگ بڑی عمر کی خواتین کے لیے امید کی نئی کرن

پیر 25 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی وی ایف کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت سے معلوم ہوا ہے کہ جینیاتی ٹیسٹ کی مدد سے 35 سال سے زائد عمر کی خواتین کو جلد حاملہ ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس طریقے سے بار بار ناکام کوششوں اور اس کے جذباتی دباؤ میں بھی کمی ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی سائنسدانوں کا بڑا اقدام: بار بار اسقاطِ حمل کی وجوہات جانچنے والا نیا ٹیسٹ تیار

اسکائی نیوز کے مطابق تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جینیاتی اسکریننگ کے ذریعے ایمبریو کو رحم میں منتقل کرنے سے قبل اس کی کروموسومز کی درست تعداد چیک کی جا سکتی ہے جس سے ناکام امپلانٹیشن (ایمبریو کا رحم میں نہ جمنا) اور اسقاط حمل کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔

پری امپلانٹیشن جینیاتی ٹیسٹنگ فار اینیوپلوئڈی

یہ طریقہ پری امپلانٹیشن جینیاتی ٹیسٹنگ فار اینیوپلوئڈی (پی جی ٹی اے) کہلاتا ہے جو اس بات کی جانچ کرتا ہے کہ ایمبریو میں 46 کروموسومز کی درست تعداد موجود ہے یا نہیں۔

مزید پڑھیے: طبی دنیا میں انقلاب، جاپان نے مصنوعی ’جامنی خون‘ تیار کر لیا جو ہر فرد کو لگایا جا سکتا ہے

اینیوپلوئڈی ایک ایسی جینیاتی کیفیت ہے جس میں خلیات میں کروموسومز یا تو کم ہوتے ہیں یا اضافی، جو اسقاط حمل، پیدائشی نقائص اور ڈاؤن سنڈروم جیسی حالتوں کا باعث بن سکتی ہے۔

تحقیق کے نتائج کیا کہتے ہیں؟

تحقیق میں 35 سے 42 سال کی 100 خواتین کو شامل کیا گیا جو لندن کے کنگز فرٹیلٹی سینٹر میں علاج کرا رہی تھیں۔ ان میں سے نصف خواتین کو پی گی ٹی اے ٹیسٹ دیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جن خواتین کو جینیاتی ٹیسٹنگ دی گئی وہ کم کوششوں میں ہی حاملہ ہو گئیں۔

3 ایمبریو ٹرانسفرز کے بعد  پی جی ٹی اے  گروپ میں زندہ بچوں کی پیدائش کی شرح 72 فیصد رہی جب کہ جنہیں ٹیسٹ نہیں دیا گیا ان میں یہ شرح صرف 52 فیصد تھی۔

ماہرین کی رائے

کنگز کالج لندن اور کنگز فرٹیلٹی سے وابستہ ڈاکٹر یوسف بیبیجان کا کہنا ہے کہ آج کل زیادہ خواتین 35 سال کے بعد فیملی پلاننگ شروع کر رہی ہیں لیکن اس عمر میں ان کے اووا (انڈو) کے معیار میں کمی آتی ہے جس سے جینیاتی نقص کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور نتیجتاً اسقاط حمل یا امپلانٹیشن کی ناکامی کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

امید کی نئی راہیں

یہ تحقیق ان خواتین کے لیے امید کی نئی کرن ہے جو بڑھتی عمر کے ساتھ زرخیزی کے مسائل سے دوچار ہیں۔ جینیاتی اسکریننگ سے نہ صرف کامیابی کے امکانات میں اضافہ ہو سکتا ہے بلکہ ان کے جسمانی، ذہنی اور مالی دباؤ میں بھی واضح کمی ممکن ہے۔

آئی وی ایف کیا ہے؟

اِن وِٹرو فرٹیلائزیشن (آئی وی ایف) یعنی (خارج رحمی بارآوری) بانجھ پن کے علاج کے لیے استعمال ہونے والا ایک جدید طبی طریقہ ہے۔ اس میں عورت کے اووا اور مرد کے نطفے (اسپرم)  کو جسم سے باہر لیبارٹری میں ایک خاص ماحول میں ملا کر فرٹیلائز کیا جاتا ہے۔ جب ایمبریو (جَنِین) بن جاتا ہے تو اسے عورت کے رحم میں منتقل کیا جاتا ہے تاکہ حمل ٹھہر سکے۔

یہ طریقہ کب استعمال اس صورت میں استعمال کیا جاتا ہے جب عورت قدرتی طور پر حاملہ نہ ہو سکے۔

35 سال سے زیادہ عمر کی خواتین میں اووا (انڈوں) کے معیار کی کمی کی صورت میں، مردانہ بانجھ پن کی صورت میں، بلاوجہ بانجھ پن یا بار بار اسقاط حمل یہ طریقہ استعمال کیا جاتا ہے۔

آئی وی ایف کے اہم مراحل

دوائیں دے کر عورت کے جسم میں زیادہ بیضے پیدا کروائے جاتے ہیں، بیضے نکال کر لیبارٹری میں رکھے جاتے ہیں، مرد سے نطفے لے کر بیضوں کے ساتھ ملائے

جاتے ہیں۔ انڈے اور نطفے کو ملا کر ایمبریو بنایا جاتا ہے اور بہترین ایمبریو کو عورت کے رحم میں منتقل کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیے: قبل از وقت بچے کی پیدائش: وجائنا بیمار ہے!

حمل کی تصدیق کے لیے کچھ دن بعد پریگنینسی ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔

جدید پیشرفت

اب آئی وی ایف کے عمل میں جینیاتی اسکریننگ (پی جی ٹی اے) شامل کی جا رہی ہے جو ایمبریو کے کروموسومز چیک کرتی ہے تاکہ خصوصاً 35 سال سے زائد عمر کی خواتین کے لیے صحت مند ایمبریو منتخب کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رواں برس 51 ہزار پاکستانی مسافروں کو مختلف وجوہات پر آف لوڈ کیا گیا، ڈی جی ایف آئی اے

صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل واپس کر دیا! اس بل میں ہے کیا؟

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں