کینیڈا: شوہر نے کچرے کے ڈھیر سے بیوی کی کھوئی ہوئی انگوٹھیاں ڈھونڈ نکالیں

منگل 26 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کی شادی کی انگوٹھیاں ڈھونڈنے کے لیے کوڑے کے ڈھیر میں دن گزار دیا اور کامیاب بھی ہو گیا۔

اسٹیو وین یسیلڈائک (Steve Van Ysseldyk) اور ان کی اہلیہ جینین نے 26 برس کی شادی کے بعد ایسا لمحہ دیکھا جس نے ان کے رشتے کو اور مضبوط کر دیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں نے سنیما سے پاپ کارن کا پیکٹ گھر لایا۔ باغ میں پاپ کارن گرتے وقت جینین کی انگوٹھیاں بھی اسی بیگ میں جا گریں، جو بعد میں کمپوسٹ بِن میں پھینک دیا گیا۔ اگلے دن کچرا اکھٹا کر کے لینڈفل پہنچا دیا گیا۔

مزید پڑھیں: دریا کی گہرائیوں میں جاچھپنے والی شادی کی انگوٹھی محض 10 منٹ میں کیسے واپس مل گئی؟

انگوٹھیاں گمشدہ ہونے کا احساس ہوتے ہی اسٹیو نے گھر کے سی سی ٹی وی سے وقت کا پتا لگایا اور پھر 18 ٹن نامیاتی کچرے کے ڈھیر میں تلاش کے لیے مشن سینیٹری لینڈفل (برٹش کولمبیا) پہنچ گئے۔

دستانے لیے اسٹیو بارش میں بھیگتے ہوئے گھاس اور کھانے کے سڑے ڈھیر میں کھوج لگاتے رہے۔ لینڈفل کے ورکرز نے بھی ایکسکیویٹر کے ذریعے مدد فراہم کی۔

پہلے کچھ ہی وقت بعد انہیں اپنی فیملی کا پھینکا ہوا ساسیج نظر آیا، اور پھر جلد ہی انگوٹھی بھی مل گئی۔ ایک گھنٹے کے اندر دونوں انگوٹھیاں ڈھونڈ نکالی گئیں۔

مزید پڑھیں: غوطہ خور نے جھیل میں کھو جانے والی ہیرے کی قیمتی انگوٹھی ڈھونڈ نکالی

بیوی جینین، جو اُس وقت میٹل ڈیٹیکٹر خریدنے گئی ہوئی تھیں، خوشی سے رو پڑیں۔ اسٹیو کا کہنا تھا کہ بیوی کی انگوٹھیاں لازمی ڈھونڈنی تھیں۔ آپ امید کے ساتھ جاتے ہیں اور جو کرسکتے ہیں وہ کرتے ہیں۔

جینین نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ان کے رشتے کو اور مضبوط کر گیا ہے، اب مجھے یقین ہے کہ وہ مجھ سے کتنا پیار کرتے ہیں، کیونکہ انہوں نے میرے لیے سڑا ہوا کچرا تک کھنگال ڈالا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp