ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے متحدہ عرت امارات سے 4 پاکستانی گرفتارکرلیے

جمعہ 12 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے این سی بی  انٹرپول پاکستان نے قتل کے مقدمات میں ملوث 4 ملزمان کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کو فلائٹ نمبر پی کے 411  سے لاہور ایئرپورٹ منتقل کیا گیا۔ ان ملزمان میں 3 پنجاب جب کہ ایک ملزم کے پی پولیس کو مطلوب تھا۔

گرفتار شدہ ملزمان میں صوفی احمد یار گجرانوالہ، منصور احمد ناروال، محمد انصر گجرات اور ساجد اللہ پشاور پولیس کو مطلوب تھا۔

متعلقہ ضلعی پولیس کی درخواست پر این سی بی انٹرپول پاکستان نے ریڈ نوٹس جاری کیے تھے جن کی گرفتاری اور ملک آمد کے بعد ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

ملزمان کی حوالگی انٹرپول پاکستان کی انٹرپول یو اے ای کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طاقت کے بدلتے معیار، عالمی دوڑ میں پاکستان کے لیے اصل چیلنجز کیا ہیں؟

اسلام آباد میں بھی الٹی گنتی شروع ہوچکی، بڑے لوگ کہہ رہے ہیں نظام تباہ ہوچکا: بلاول بھٹو

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

دورانِ پرواز ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کرنے والا مسافر گرفتار

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سعودی عرب پہنچ گئے

ویڈیو

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟