میگھن مارکل کے انٹرویو کے بعد شاہی خاندان کا جذباتی بیان جاری

منگل 26 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شاہی خاندان نے پرنس ہیری کی اہلیہ ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کے حالیہ انٹرویو کے بعد ایک جذباتی بیان جاری کیا ہے جس میں آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا شاہ چارلس کے چھوٹے بیٹے ہیری اپنا شاہی کردار دوبارہ حاصل کرلیں گے؟

بادشاہ چارلس سوم کے دفتر کی جانب سے جاری کیے گئے اس بیان میں شاہی خاندان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک یادگار تصویر شیئر کی گئی جس میں ملکہ الزبتھ اپنے پسندیدہ پالتو کتوں کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ آج 4 ٹانگوں والے دوستوں کے دن کی مناسبت سے ہم ان کتوں کو یاد کر رہے ہیں جنہوں نے برسوں شاہی خاندان کے افراد کے دل جیتے ہیں۔

یہ بیان میگھن مارکل کے تازہ انٹرویو کے فوراً بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے شاہی زندگی کے اپنے دنوں کو غیر حقیقی اور مصنوعی قرار دیا تھا۔

ملکہ الزبتھ

امریکی صحافی ایمیلی چانگ کو دیے گئے انٹرویو میں میگھن نے کہا کہ کئی سال پہلے حالات مختلف تھے میں اتنی آواز بلند نہیں کر سکتی تھی اور وہ وقت کچھ غیر فطری سا لگتا تھا۔

مزید پڑھیے: ڈنمارک کی ملکہ میری کے شاہی باغ کی جھلکیاں ٹی وی پروگرام و سوشل میڈیا پر جاری

ایمیلی نے سوال کیا کہ کیا ایک شہزادی ہوتے ہوئے عام لوگوں سے جڑنے کی کوشش میں کوئی اندرونی کشمکش ہوتی ہے تو اس پر میگھن کا جواب تھا کہ ’نہیں، مجھے ایسا نہیں لگتا، میں تو بس خود کو ظاہر کر رہی ہوں‘۔

مزید پڑھیں: حقیقی زندگی میں طلسماتی کہانی جیسا سماں باندھتی مشہور شاہی شادیاں

میگھن مارکل کی یہ گفتگو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ان کی ممکنہ یادداشتوں (میموائر) پر قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ وہ اپنی زندگی کے غیر فلٹر شدہ سچ کو ایک کتاب کی صورت میں سامنے لانے کی تیاری کر رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp